اوسلو/ سڑکوں اور گاڑیوں کے بعد اب پانی کے جہاز بھی سرنگ سے گزریں گے۔ ناروے نے دنیا کی پہلی سمندری ٹنل بنانے کا اعلان کردیا۔ناروے میں سمندری سفر اب ہو گا محفوظ بھی اورپرلطف بھی۔ اس راہ سے گزرنے والے مسافر سفر کا ایک نیا اور پرلطف تجربہ کریں گے۔ ناروے نے جزائر اسٹاڈ پر 135ملین ڈالرز کی لاگت سے دنیا کی پہلی سمندری سرنگ بنانے کا اعلان کیا ہے۔اس سرنگ کی لمبائی اور چوڑائی 118اٹھارہ فٹ چوڑی ہوگی۔ اس راستے سے 16 ہزارٹن وزنی جہاز با آسانی گزرے گا۔ اپنی طرز کی منفرد ٹنل بنانے کا مقصد بحری جہازوں کو جزائر پر موجود خطرناک چوٹیوں اور چٹانوں سے بچانا ہے۔اس ٹنل کی تعمیر 2019میں شروع ہوگی اور ممکنہ طور پر2023میں تکمیل کو پہنچے گی۔