سرینگر //ریاستی کابینہ وزیر تعمیرات اور حکومتی ترجمان نعیم اختر نے کہا ہے کہ آرٹیکل 35اے کے معاملے پر اپوزیشن ڈرامہ کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہند کی یقین دہانی کے بعد آرٹیکل 35اے اور دفعہ370کے ساتھ کسی کو بھی چھیڑ چھاڑ کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔نعیم اختر نے کہا کہ پی ڈی پی اس بات پر وعدہ بند ہے کہ آرٹیکل 35اے کے ساتھ کسی کو بھی چھڑ چھاڑ کی اجازت نہیں دے گی جبکہ دفعہ370جس کے تحت جموں وکشمیر کو خصوصی درجہ حاصل ہے کی ضمانت وزیر اعلیٰ کوکسی اور نے نہیں بلکہ خود وزیر اعظم ہند نریندرمودی نے دی ہے ۔ا انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 35اے کے معاملے پر اپوزیشن جماعتیں ڈرامہ بازی کررہی ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ ایجنڈا آف الائنس مکمل طور پر نافذ العمل ہے جبکہ اس کا احترام مرکزی حکومت نے بھی کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ35اے اور دفعہ 370کو دائر عرضیوںکے ذریعے چیلنج کیا گیا ہے اور قانونی طور پر اس حوالے سے جو اقدامات اٹھانے تھے ،وہ اٹھائے گئے ہیں جبکہ دونوں آئینی دفعات کے ساتھ کسی کو بھی چھیڑ چھاڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔