Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

خشک سالی سےنمٹنے کےلئے تیاریوں کی ضرورت!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 10, 2018 1:30 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
 گزشتہ دو روز سے ہورہی ہلکی بارشوں سے خشک موسم کے ستائے ہوئے لوگوں کو راحت کا احساس ہوا ہے تاہم خشک سالی کے وہ خطرات برابر درپیش ہیں ، جسکا انتباہ انتظامی سرشتوں بالخصوص محکمہ موسمیات کی طرف سے دیا جا رہا ہے او ر جس کے نتیجے میں محکمہ زراعت نے وادیٔ کشمیر کے کئی علاقوں میں دھان کی فصلیں کاشت نہ کرنے کی ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ظاہر بات ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے طفیل فصلی سرگرمیوں کا متاثر ہونا بد یہی امر ہے مگر اس سے نمٹنے کےلئے انتظامی سطح پر بھر تیاریوں کی ضرورت ہے۔ اگر چہ متعلقہ محکمہ نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ خشک سالی سے پیدا شدہ صورتحال سےنمٹنے کےلئے حکمت عملی تیا ر کر رہے ہیں اور اس حوالے سے کسانوں کو کاشتکاری کی نئی تکنیکوں سے آشنا کیا جائیگا، جن میں فصلیں کاشت کرنےمیں کم سے کم پانی کی ضرورت پڑتی ہے۔ یہ ایک احسن اقدام ہوگا کیونکہ اگر خشکی کی موجودہ صورتحال برقرار رہتی ہے تو یقینی طور پر دھان کی پیداوار میں کمی آکر غذائی درآمدات پر انحصار میں اضافہ ہوگا، جو بالآخر ریاست کی زرعی معیشت کے لئے ایک جھٹکے سے کم نہ ہوگا۔ علاوہ ازیں کاشتکاری کاکلچر بھی متاثر ہوئے بنا نہیں رہیگا اور ایسی صورت میں یہ پھر زرعی زمینوں کے غیر زرعی امور میں استعمال کے خدشات میں اضافہ کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ فی الوقت عام لوگوں کو پانی کی قلت کا زبردست احساس ہو رہا ہے اور جابجا خالق کائنات سے بارشوں کےلئے دُعائیہ مجالس بھی منعقد ہو رہی ہیں۔ ایے حالا ت میں ریاست کے طول و عرض میں پانی کی قلت سے ہاہار کار مچنے لگی ہےاوردریائوںوندی نالوں میں پانی کی سطح  متواتر گر رہی ہے ۔ ایسی حالت میں لوگوں پر بھی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو رہاہے۔ اب فی الوقت پانی کے جس قدر بھی وسائل موجود ہیں، انہیں معقول بنیادوں پر استعمال میں لانے کی ضرورت ہے، جسکے دوران یہ خیال رکھا جائے کہ سبھی صارفین کو بلا ضرورت پانی کی سپلائی میسر ہو اور دوسری جانب عوام پر بھی یہ لازم آتاہے کہ وہ پانی کو معقول طریقےپر استعمال کریں اور اس کی تضیع سے بچنے کا اہتمام کریں۔موسم سرما کے دوران ندلی نالوں میں سطحِ آب میں کمی ہونا ایک معمول کی بات ہے، جس میں رواں برس خشک سالی کی وجہ سے مزید اضافہ ہوا ہے لہٰذ اتقسیم کاری میں غیر معقولیت ختم کرنے پر سنجیدگی کے ساتھ توجہ سینے کی ضرورت ہے ۔صورتحال  اس امر کی چغلی کھاتی ہے کہ صاف پانی کی تقسیم کاری کانظام خامیوں کا شکار ہے اور اسے جدید ضروریات اور موثر بنیادوں پر استوار کرنے کی ضرورت ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے قلت کے اثرات کو کم کرنے کیلئے اگرچہ  بعض اوقات کچھ بستیوں میں ٹینکروں کے ذریعہ پانی کی فراہمی کو ممکن بنانے کی کوششیں کی جاتی ہیں تاہم ضروریات کے مقابلے میں یہ کوششیں نہ ہونے کے برابر ہیںاور متعدد علاقوں میں لوگ سڑکوں پر بالٹیاں ہاتھوں میں لئے پانی کی تلاش میں دربدر کی ٹھوکریں کھاتے پھرتے ہیں، کئی دیہات میں خاص کر چناب اور پیر پنچال کے خطوں اور وادی کے بالائی علاقوں میں  تو لوگ اس غرض سے میلوں کی مسافت طے کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ایسی صورتحال میں کئی لوگوں کو ندی نالوں کے ناصاف پانی کے استعمال پر اکتفا کرنا پڑتا ہے، جو بعد ازاں بیماریوں کی افزائش پر منتج ہو کر دوہری پریشانیوں کا سبب بنتا ہے۔ اخبارات میں ان حوالوں سے اگرچہ آئے دن رپورٹیں شائع ہوتی رہتی ہیں، لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ متعلقہ محکمہ اور ذمہ دار افسران کو عوام کی اس شکایت کی طرف اپنی توجہ مبذول کرنے کیلئے فرصت میسر نہیں آتی۔جہاں تک پانی کی سپلائی کا معاملہ ہے تو چونکہ اس کا براہ راست تعلق انسان کی بنیادی ضرورت سے ہے تو یہاں حکام کو اور بھی زیادہ چاک وچوبند اور محتاط رہنے کی ضرورت ہے تاکہ زندگی کی اس بنیادی ضرورت کو حاصل کرنے کیلئے انہیں دردر کی ٹھوکریں نہ کھا نا پڑیں ۔ لہٰذا حکومت کیلئے یہ دیکھنا بہت ضروری ہے پینے کے پانی کی ضروریات کو پورا کرنے اور تقسیم کاری میں بہتری لانے کے لئے کیا اقدامات کئے جائیں ،تاکہ عوام کو زندگی کی اس بنیادی ضرورت سے محرومی کا سامنا نہ رہے۔ موجودہ  حکومت اگرچہ عوام الناس کی بنیادی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کرنے کی وعدہ بند ہے، لہٰذا اسے پانی کے وسائل و ذخائر کے تحفظ اور دوران ترسیل و استعمال اس کا ضیاع روکنے کے اقدامات کی نشاندہی کرنے، نیز تقسیم کاری کے نظام کو مزید موثر اور پختہ بنانے کیلئے ایک جامع پالیسی مرتب کرنی چاہئے۔ جب تک یہ امور طے پاتے ہیں،تب تک متاثرہ علاقوں میں عوام کی مشکلات کا ازالہ کرنے کیلئے ٹینکروں کے ذریعہ پانی کی فراہمی کے عمل کو وسعت دے دی جائے۔
 
 
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ناشری ٹنل اور رام بن کے درمیان بارشیں ، دیگر علاقوں میں موسم ابرآلود | قومی شاہراہ پر ٹریفک میں خلل کرول میں مٹی کے تودے گرنے سے گاڑیوں کی آمدورفت کچھ وقت کیلئے متاثر
خطہ چناب
! موسمیاتی تبدیلیوں سے معاشیات کا نقصان
کالم
دیہی جموں و کشمیر میں راستے کا حق | آسانی کے قوانین کی زوال پذیر صورت حال معلومات
کالم
گندم کی کاشتکاری۔ہماری اہم ترین ضرورت
کالم

Related

اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025
اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?