سرینگر/ موسم کی اچانک خرابی کے باعث تاریخی مغل روڑ پر گذشتہ روز ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی جس کے نتیجے میں سینکڑوں مسافروں کو رات مذکورہ شاہراہ پر ہی گذارنی پڑی۔
اطلاعات کے مطابق شاہراہ پر پیر کی گلی کے نزدیک ایک بھاری پسی گر آئی تھی جس کو رات کے دوران ہٹایا گیا۔
راجوری کے ڈپٹی ایس پی ٹریفک،محمد رفیق کے مطابق مغل روڑ پر گذشتہ رات کے دوران پیر کی گلی اور چتا پانی کے درمیان کم و بیش چالیس گاڑیاں درماندہ رہیں۔
انہوں نے تاہم وضاحت کی کہ آج صبح ساری درماندہ گاڑیوں کو جانے کی اجازت دیدی گئی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی مسئلہ تازہ برفباری اور طوفان سے پیدا ہواجس کی وجہ سے ایک پسی بھی شاہراہ پر گر آئی۔ اس کے بعد شاہراہ پر پھسلن نے مسئلے کو مزید بڑھادیا ۔
یاد رہے کہ تاریخی مغل روڑ ،جو پیر پنچال خطے کے راجوری کو وادی کے شوپیان سے ملاتا ہے، کو ابھی ایک دن قبل ہی پانچ بعد کھولا گیا ہے۔