سرینگر// جموں وکشمیر رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی کا ایک اہم اجلا س زیر صدارت چیئرمین شمالی کشمیر خواجہ محمد شفیع منعقد ہوا ۔ اجلاس میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لیاگیا اور سوسائٹی کے کام کاج پر اطمینان کا اظہار کیاگیا۔ اجلاس میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کشمیر کے کرناہ اور کپواڑہ کے درمیان سادھنا پر ٹنل تعمیر کی جائے۔ آرگنائزر شمالی کشمیر عبدالمجید آخون نے کہا کہ مرکزی سرکار کی یقین دہانیوں کے باوجود بھی علاقہ کی جانب کوئی دھیان نہیں دیاجارہا ہے ۔ شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ ، ضلع بارہمولہ، ضلع بانڈی پورہ کے عوام مرکزی اور ریاستی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ سادھنا پر ٹنل تعمیرکی جائے تاکہ کرناہ کے عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اجلاس سے شمالی کشمیر کے رکن سینئر ایڈوکیٹ معراج الدین، غلام رسول بٹ، محمد سلطان بٹ اور انعام الحق نے بھی خطاب کیا۔