سرینگر/حکام نے جمعہ کو بتایا کہ موسم کی خراب صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے جموں سے دن بھر کیلئے امرناتھ یاتریوں کی روانگی معطل کی گئی اور یوں آج کسی بھی یاتری کو وادی کی طرف روانہ نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ سرینگر جموں شاہراہ پر کل شام سے وقفے وقفے کی بارشوں کے پیش نظر لیا گیا ہے۔
حکام نے کہا کہ گذشتہ شام 7,021یاتریوں نے امرناتھ گپھا میں درشن کئے تھے جس سے اب تک درشن کرنے والے یاتریوں کی تعداد3,08,839پہنچ گئی ۔
حکام کے مطابق ملک بھر سے ابھی تک کم و بیش3لاکھ30ہزار یاتریوں نے یاترا کی رجسٹریشن کرائی ہے۔
اس سال کی امرناتھ یاترا یکم جولائی کو شروع ہوئی اور یہ 15اگست تک جاری رہے گی۔