خراب موسمی حالات کے پیش نظر ضلع کپوارہ میں بارہویں تک کے سکول بند

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//حکام نے شمالی ضلع کپوارہ میں قائم بارہویں جماعت تک کے سبھی سکول خراب موسمی حالات کے پیش نظر آج یعنی بدھ کیلئے بند کئے ہیں۔
اس سلسلے میں چیف ایجو کیشن آفیسر کپوارہ کی طرف سے حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ خراب موسم کو پیش نظر رکھتے ہوئے ضلع میں قائم بارہویں جماعت تک کے سبھی سکول آج بند رہیں گے۔
آرڈر میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ضلع کمشنر کی ہدایت پر لیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ضلع کپوارہ میں گذشتہ روز آٹھویں جماعت تک کے سکول دن بھر کیلئے بند کئے گئے تھے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج بعد دوپہر سے وادی بھر کے موسمی حالات میں بہتری آنا شروع ہوجائے گی۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *