Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

خدمت ِ خلق کے جذبے کو روشن رکھیں

Towseef
Last updated: October 25, 2024 11:23 pm
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

بے شک اس دنیامیں ایک انسان کی زندگی اُس شمع کی مانند ہے جو ہَوا میں رکھی گئی ہے اور جسےکسی بھی وقت ہَوا کا تیز جھونکا بُجھا سکتا ہے۔اس لئے بہتر ہےکہ ایک انسان، دوسرے انسانوں کے ساتھ مل جُل کر زندگی گذارے تاکہ وہ انسانی زندگی کے اُتارو چڑھائواور انسانیت کے اوصاف و مقاصد سے با خبر ہوکر ایسے کام کریں،جن سےدنیا و آخرت کی سرخروئی حاصل کرسکے،تاہم اس بات کو ذہن نشین رکھیںکہ اُس کا ہر مدعا و مقصدانسانیت کے حق میںر ہے۔کیونکہ عصرِ حاضرمیں جس طرح ہمارے معاشرے میں بیشتر لوگوں کےطرزِ عمل میں کافی بدلائوآگیا ہے،اُس کا یہی ماخذنکلتا ہےکہ موجودہ مادی ، سائنسی وٹیکنالوجی دور میں انسان نہ صرف انسانیت کے اوصاف سے معدوم ہوتاجارہا ہے بلکہ وہ حیوانوں کی طرح زندگی بسر کرنے کی طرف جارہا ہے،وہ دین اور دنیا کے الگ الگ دائرے بنا کر زندگی کی وحدت اور ترقی کے توازن کو ختم کررہا ہے۔اُس میں دین و دنیا کی علمی، ذہنی، روحانی اور انتظامی خوبیوں اور حلال و حرام کے روزی کی صفات اور خواہش مدھم ہورہی ہے۔ اخلاقی و ذہنی لحاظ سے ناقص اور اعمال کے اعتبار سے پستی کا شکار ہورہا ہے اور محض مادیت اور کھانے پینے، لباس اور اشیائے تعیش اُس کا مقصدِ حیات بن گیا ہے۔گویا آج کے اس خزاں رسیدہ معاشرے میں اخلاق وکردار ،حسن معاملات اور نرمی و محبت کے آثار مٹتے جارہے ہیں۔جس کے نتیجے میں ہم دوسرے قوموں میں رُسوا اور ذلیل ہو رہے ہیں ۔ بگاڑ کا گھن ہمیں دیمک کی طرح کھاتاجارہا ہے،اسی لئے اب ہم نے تجارت کو بھی خالص دنیاداری کا کام سمجھ کر جھوٹ اور دھوکا دہی کو کاروبار کی کامیابی کا ذریعہ بنا لیا ہے۔ حالانکہ اگر کسی دھوکہ دہی کے بغیر،خوف ِ خدا کے تحت سچائی اور ایمانداری کے ساتھ تجارت کی جائے تو یہی تجارت انسان کی عبادت بن کر اُس کے لئےباعث ِ اجربن جاتی ہے۔جبکہ یہ بات بھی عیاں ہے کہ غربت و ثروت،امیری و فقیری ،صحت وبیماری اور خوش حالی و تنگ دستی کا تعلق منشائے خداوندی ہے،تو خدا کے بندوں کو چاہیے کہ وہ خدا وند کے اس منشےپر رضا مندرہیں۔تاہم دولت مند ،صاحب ِ ثروت اور صحت مند انسان کا فریضہ ہے کہ وہ اللہ کی دی ہوئی ان نعمتوں میں سخاوت و فیاضی سے کام لے اور اپنی اپنی حیثیت کے مطابق محتاجوں و معذوروں اور مفلسوںکی حاجت روائی کریں، جب کہ مفلس وغریب کو بھی چاہیے کہ وہ قناعت کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑےاور جس قدر ملےاُسی پر راضی رہےتاکہ وہ نفس کے رنج سے آزاد رہ سکے۔ظاہر ہے کہ موجودہ دور میں بے کاری ،بے روز گاری اورہوش رُبا مہنگائی کے باعث ہمارے معاشرے کے زیادہ تر لوگ معاشی بحران کے شکار اور مختلف پریشانیوں سے دوچار ہیں، ایسے میں ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ انسانیت کے اصولوں کے مطابق پیش آئیں،ہمدردی کا مظاہرہ کریں، ایک دوسرے کے دُکھ درد میں شریک ہوجائیںاور مستحق و مجبور انسانوں کی مروت کریں،اسی احساس کے ساتھ کہ اگر ہم دنیا کی مختصر زندگی میں خلقِ خدا کے کام آئیں ، تو آخرت کی زندگی میں خالق کائنات ہمارے کام آئیں گے ۔ہم دیکھ رہے ہیں کہ ہمارے معاشرے میںآج بھی بہت سے ایسے اہل ثروت اور مالدار لوگ ہیں جو خدمتِ خلق کے مختلف کاموں میں حصہ تولیتے ہیں، مگر ان کے قریبی رشتے دار،اُن کے احباب افلاس کی زندگی گزار رہے ہیں۔ایسے تاجر بھی ہیں جو دست سوال دراز کرنے والوں کے ساتھ سختی کے ساتھ پیش آتے ہیں مگر دکان پر آنے والے ایک غیرت مند غریب کے جذبات و احساسات کی قدر نہیں کرتے ہیں۔ کتنے خوش حال و صحت مندلوگ ایسے بھی ہیں جوخود تو تین وقت انواع و اقسام کی غذاؤں سے لذتِ کام و دہن کا سامان کررہے ہیں ،مگر اُن کے گھر سے متصل اُن کا غریب و عیال دار پڑوسی نان شبینہ کا محتاج ہے۔جہاں عمومی اعتبار سے خدمتِ خلق اور انفاق فی سبیل اللہ کے کاموں میں سرگرمی دکھانا ضروری ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم میں سے ہر شخص اپنی اپنی استطاعت کے مطابق بندگان خدا کے ساتھ فراخی و سہولت کا معاملہ کرےاور اپنی دینی تعلیمات کے تحت ، مختلف مشکلات اور مصائب سے دوچار ،اپنے بھائیوں،رشتہ داروں ،ہمسایوں اور احباب و اقارب کی ہر ممکن مدد کریں اور خدمت ِ خلق کے جذبے کو روشن رکھ کر انسانیت کے تقاضے پورا کریں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
تعطیلات میں توسیع کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں، موسمی صورتحال پر گہری نظر ، حتمی فیصلہ کل ہوگا: حکام
تازہ ترین
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سری نگر میں عاشورہ جلوس میں شرکت
تازہ ترین
پونچھ میں19سالہ نوجوان کی پراسرار حالات میں نعش برآمد
پیر پنچال
راجوری میں حادثاتی فائرنگ سے فوجی اہلکار جاں بحق
پیر پنچال

Related

اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?