سرنکوٹ// سرنکوٹ میںخدمت خلق سوسائٹی کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت سوسائٹی کے چیئرمین ڈاکٹر شیراز احمد میر نے کی ۔اس موقعہ پر فیصلہ لیاگیاکہ تنظیم کی از سر نو تشکیل عمل میں لائی جائے گی۔ مقررین نے کہا کہ اس وقت سرنکوٹ تاریکی کی طرف جارہا ہے جس کا نقصان آنے نسلوں کوہوگا۔انہوںنے کہاکہ منشیات اور شراب نوشی نے نوجوان نسل کو بگاڑ کر رکھ دیاہے ۔انہوںنے تعلیمی نظام پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ یہاں نظام درست کرنے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی جانی چاہئے جو اساتذہ کے کام کا معائنہ کریں ۔میٹنگ میں تعظیم ، محمد سلیم بیگ ، معروف منہاس اور سوزیامشتاق بھی موجو دتھے ۔