عظمیٰ نیوز سروس
جموں// وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو کشتواڑ ضلع کے دور افتادہ گائوں میں بڑے پیمانے پر بادل پھٹنے کے بعد کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ خبریں “سنگین اور افسوناک ہیں اور تصدیق شدہ معلومات پہنچنے میں وقت لگے گا”۔وزیر اعلیٰ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا”میں نے ابھی مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے بات کی تاکہ انہیں کشتواڑ علاقے میں صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا، “خبر انتہائی سنگین ہے، بچائو کارروائیوں کو منظم کرنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل جموں و کشمیر کے اندر اور باہر سے متحرک کیے جا رہے ہیں۔”وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ وہ چینلز یا نیوز ایجنسیوں سے بات نہیں کریں گے۔ عبداللہ نے کہا، “حکومت معلومات کا اشتراک جب بھی ممکن ہو سکے گی۔”