سرینگر//صحافتی برادری کی سطح پر شروع کی گئی وادی کی پہلی خبر رساں ایجنسی’’کشمیر وائر‘‘ نے بدھ یکم نومبر سے اپنا آپریشن شروع کیا ہے۔سرینگر سے شائع ہونے والے موقر اخبارات کے گروپ، کشمیر ایڈیٹرس گلڈ کی طرف سے مذکورہ خبر رساں ایجنسی اپنی نوعیت کی پہلی جامع پہل ہے۔معروف تجربہ کار صحافی اور پی ٹی آئی کے سابق مقامی بیورو چیف علی محمد صوفی کی سربراہی میں کشمیر وائر سروس نے پہلے ہی وادی کے طول و عرض میں پیشہ وارانہ صحافیوں کی ٹیم کی خدمات حاصل کی ہے۔وائر سروس اپنے صارفین کو ہمہ وقت خبروں سے متعلق جانکاری فرہم کرتی رہے گی،جبکہ یہ خدمات اردو اور انگریزی زبانوں میں دستیاب رہیں گی۔کشمیر وائر اپنے کام کو بتدریج وسعت دینے کا منصوبہ رکھتی ہے اور آنے والے وقت میں فوٹو اور ویڈیو فوٹیج کی خدمات بھی فرہم کرے گی۔پریس بیانات اور خبروں کیلئے کشمیر وائر کے نیوز روم تک براہ راست email: [email protected] and whatsapp +919149526167 سے رسائی حاصل ہوسکتی ہے۔