Facebook Twitter Youtube
Notification
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Reading: خبریں
Share
Kashmir UzmaKashmir Uzma
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
  • ملٹی میڈیا
  • اداریہ
  • ادب نامہ
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Follow US
Home » خبریں
خطہ چناب

خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 24, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
10 Min Read
SHARE

عدالتی احکامات کی خلاف ورزی 

 تحصیل سپلائی آفیسر چھاترو معطل 

نمائندہ عظمیٰ
کشتواڑ//عدالتی خلاف ورزیوں اور ڈائریکٹر امور صارفین و رسدات کی جانب سے پاری کئے گئے ہدایات کا سنگین نوٹس لیتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رانا نے تحصیل سپلائی آفیسر چھاترو کو فوری طور سے معطل کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے جاری حُکم نمبر . DDCK/Plg/FCS&CA-235/2017-18/11295-11300 Dated 23-11-2017 میں پایا کہ مذکورہ افسر نے سرکاری راشن  ایکسٹینشن سیل سنٹر گولا نا ٹاگُڈ میں بھیچنے کے بجائے اسے بامن واگ میں تقسیم کرنے کا قصور وار پایا ،جو کہ ڈائریکٹر امور صارفین و رسدات کے ہدایات  اور عدالت عالیہ جے اینڈ کے کے برخلاف تھا۔ حُکم نامے میں ٹی ایس او چھاترو طارق رسول منشی کو فوری طور معطل کرکے تحصیل سپلائی افسر پاڈر کو تا حُکم ثانی  اس کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ سٹیسٹیکل اینڈ ایوالویشن افسر کشتواڑ کو بطور تحقیقاتی افسر کے اس معاملہ کی تحقیقات کرنے کا حُکم دیا گیا ہے اور انہیں 10دنوں کے اندر اندر اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
 

ایس ڈی آر ایف بیداری کیمپ کا انعقاد 

نمائندہ عظمیٰ
رام بن //ایس ڈی آر ایف فورس کی جانب سے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بٹوت میں ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔پروگرام کا انعقاد ڈپٹی ایس پی ایوب زرگر (ایچ جی سی ڈی) اور ایس ڈی آر ایف رام بن کے انچارجوشال دوبے کی نگرانی میں کیا گیا ۔بیداری پروگرام کے دوران ٹیم ممبران کو مختلف جدید ایکوپمنٹوں کا استعمال کرنے اور دل کا دورہ پڑنے پر ائیڈ کی جانکاری دی گئی۔پروگرام میں سکول کے ایک سو سے زائد طلاب بشمول سٹاف ممبران نے شرکت کی ۔ایس ڈی آر ایف ٹیم ممبران نے Heli Rescue, collapse structure search(ہیلی ریسکیو، کولیپس سٹریکچر سرچ) کا بھی مظاہرہ کیا ۔ٹیم نے آتشزنی کی صورت میں آگ بجاھنے والے آلات کا استعمال کرنے ،کشیر منزلہ عمارت سے اُترنے اور چڑھنے کی بھی جانکاری دی۔سکول کے طلاب اور سٹاف  ممبران نے ایس ڈی آر ایف ٹیم کی جانب سے جدید ایکوپمنٹ کا استعمال کرنے کی تربیت دینے کی کافی سراہنا کی۔
 
 

بھالا ۔سرونڈا میں پولیس پبلک میٹنگ انعقاد

محمد اسحق عارف
ڈوڈہ//پولیس پبلک تعلقات کو مضبوط بنانے ایس ایس پی ڈوڈہ محمد شبیر کی ہدایت پر ایس پی آپریشن ڈوڈہ رویندر پال نے بلاک بھالا کے  سرونڈا گائوں میں ایک پولیس پبلک میٹنگ انعقاد عمل میں لایا جس میں سرونڈا ،طرون،شانگڑو اور مضافاتی  دیہات کے لوگوں نے  شرکت کر کے پولیس انتظامیہ کے سامنے مختلف مسائل اُجاگر کئے۔اس موقع پر شرکائے میٹنگ نے پولیس انتظامیہ کی وساطت سے حکومت و متعلقہ حکام کے سامنے کچھ مطالبات بھی رکھے جن میں بنجائی تا سرونڈا سڑک پر بلیک ٹاپ کرنا،موسمِ سرما کے دوران علاقہ میں بلا تعطل بجلی اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا،گورنمنٹ ہائی اسکول طرون کو ہائر اسکنڈری اسکول کا درجہ دینا وغیرہ شامل ہیں۔ایس پی آپریشن نے لوگوںکے مسائل اورمطالبات کو بغور سُنا اور اُنہیں یقین دلایا کہ جو مطالبات ضلع پولیس کے دائرۂ اختیار میں ہیں اُن کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیا جائے گا جب کہ دیگر مطالبات کو متعلقہ حکام کی نوٹس میں لا کر پور کروانے کی کوشش کی جائے گی۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ معاشرے کو جرائم سے پاک کرنے کے لئے ضروری ہے کہ پولیس اور عوام میں قریبی رابطہ ہو اور لوگ پولیس کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کریں۔ جب تک شہری سماج دشمن عناصر کی نشاندہی میں پولیس کے ساتھ تعاون نہ کریں تب تک پولیس کچھ بھی نہیں کر سکتی۔اُنہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے ہی معاشرہ میں امن قائم ہو سکتا ہے اورشہریوں کو چاہیے کہ وہ امن و امان کی بحالی کے سلسلہ میںپولیس سے تعاون کریں تاکہ سماج میں پھیل رہی برائیوں پر روک لگائی جا سکے اور معاشرے کو جرائم سے پاک کیا جا سکے۔ اُنہوں نے کہا کہ عوام کو انصاف فراہم کرنا پولیس کا فرضِ اولین ہے،مگر یہ اُسی صورت میں ممکن ہے جب اُسے عوام کو بھر پورتعاون حاصل ہو۔ اُنہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سماجی جرائم کے خاتمہ،منشیات ،غیر قانونی شراب،لکڑی اور جنگلی جڑی بوٹیوں وغیرہ کی سمگلنگ پر قابو پانے کے لئے پولیس کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کریں۔اُنہوں نے علاقہ میں آپسی بھائی چارہ کو مزید مضبوط کرنے،امن و امان کی فضا قائم رکھنے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بنائے رکھنے کی بھی لوگوںسے اپیل کی۔ سول سوسائٹی نے پولیس کی طرف سے اس قسم کی میٹنگوں کے انعقاد کو سراہتے ہوئے اس سلسلہ کو وسعت دے کر ہر گائوں اور دیہات تک پھیلانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔بعدہٗ ایس پی آپریشن نے پولیس اہلکاران کے ساتھ ایک دربار منعقد کر کے اُن کے مسائل بارے جانکاری حاصل کی اور اُنہیں یقین دلایا کہ اُن کے مسائل کا ازالہ ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔
 

رام بن میں بجلی کی سنگین کٹوتی 

بانہال، رامسو،گول اور ضلع ہیڈ کوارٹر کی عوام پریشان حال 

 ایم ایم پرویز
رام بن//ضلع رام بن کے سب ڈویژن بانہال، رام سو ،گول اور ضلع صدر دفتر کے کئی علاقوں میں بجلی کی بے مثال کٹوتی سے لوگ پریشان ہیں،کیونکہ محکمہ بجلی نے شیڈولڈ بجلی کٹوتی بحال کرنے کے علاوہ کے کافی دیرتک کے بغیر شیڈول کٹوتی شروع کر دی ہے۔ان علاقوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ماہ نومبر کے پہلے ہفتہ سے ہی ضلع کے بڑے بڑے قصبوں میں بجلی کا سنگین مسلہ پیدا ہوا ہے۔انہوںنے یہ بھی شکایت کی ہے کہ محکمہ کے انجینئر اس کٹوتی کی وضاحت کرنے میں ناکامیاب ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق لمبے وقت تک اس کٹوتی کے خلاف سب ڈویژن گول، رامسو، بانہال کے صارف سڑکوں پر آئے ہیں۔ پُرانے ضلع ہیڈ کوارٹر کے ایک طالب علم جسپریت سنگھ نے کہا کہ لگاتار بجلی کٹوتی سے انکی معمول کی زندگی متاثر ہوئی ہے،انہو ںنے کہا کہ بغیر شیڈول کی کٹوتی کے وہ کافی پریشان ہیں کیونکہ میں سول سروس امتحان کی تیاری کر رہا ہوں۔محکمہ کے ایک رجسٹرڈ صارف نے کہا ہے کہ بغلیہار پن بجلی پروجیکٹ چندر کوٹ سے پیدا کی جارہی 900 میگاواٹ بجلی بیرون ریاستوں کو سپلائی کی جا رہی ہے جبکہ رام بن کے عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پی ڈی ڈی کے ایگزیکٹو انجینئر سے روزنامہ کے نامہ نگار کا رابطہ نہیں ہو سکا ،تاہم ڈویژن کے انجینئر نے کہا کہ موسم سرما میں بجلی کی کھپت میں اضافہ ہوتا ہے،جسکی وجہ سے محکمہ کوبجلی کٹوتی کرنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے۔
 

کئیر ئیر گائیڈنس پر توسیعی لیکچر کا اہتمام 

نمائندہ عظمیٰ
ریاسی//دیہی علاقوں کے طلاب کو اعتماد سازی اور اپنے ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لئے ریاسی میں مقیم راشٹریہ رائفلز فوس ہیڈ کوارٹرس نے طلاب کے لئے ایک کئیر ئیر گائیڈنس پر توسیعی لیکچر کا اہتمام کیا۔یہ ایوئینٹ پریزنٹیشن کانونٹ سکول ریاسی ،کیندریہ ودیالیہ جیوتی پورم ،اور ڈی پی ایس کٹرہ میں منعقد کئے گئے۔ریاسی، جیوتی پورم اور کٹرا کے دور دراز علاقوں کے طلاب کیلئے 17نومبر سے23نومبرتک چھ روزہ کے دوران کافی توسیعی لیکچر منعقد کئے گئے جو کہ پرسنلٹی ڈیولپمنٹ، کئیرئیر آپشن وغیرہ موضوعا ت پر منحصر تھے۔ان لیکچروں سے 365طلاب مستفید ہوئے کیونکہ وہ  بارہویں جماعت پاس کرنے کے بعد ان کئیرئیر گائڈنس لیکچروں کا سہارا لے کر اپنے کئیر ئیر کا انتخاب کر سکیں گے۔پرسپل پرینذہینٹیشن کانونٹ سکول ریاسی، کیندریہ ودیالیہ جیتی پورم اور ڈی پی ایس کٹرا نے منجانب طلاب آرمی کی جانب سے ایسے پروگرام منعقد کرنے کی کافی سراہنا کی اور کہا کہ اس سے طلاب کی حوصلہ افزائی ہو گی اور وہ اپنے کئیر ئیر کا انتخاب خود ہی کر سکیں گے۔انہوں نے مقررین کا بیش قیمتی گائیڈنس فراہم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔
 
 
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یاسین ملک کیس کا جائزہ بلاجواز: اشوک کول
تازہ ترین
پاک۔سعودیہ دفاعی معاہدہ ’کسی تیسرے ملک‘ کے خلاف نہیں:پاکستانی دفتر خارجہ
برصغیر بین الاقوامی تازہ ترین
خودانحصاری ہی بھارت کے تمام مسائل کا حل ہے : وزیر اعظم مودی
تازہ ترین صفحہ اول
کشمیر میں کسان مشکل دور سے گذر رہے ہیں، ان کو مدد کرنے کا وقت ہے:رویندر رینہ
تازہ ترین

Related

خطہ چناب

ڈوڈہ میںنماز جمعہ کی پر امن ادائیگی

September 19, 2025
خطہ چناب

انٹرنیٹ سروس ٹھپ رہنے سے ای ٹنڈرنگ متاثر

September 19, 2025
خطہ چناب

چسوتی سانحہ کے ایک ماہ بعد بھی لاپتہ 32افراد کا کوئی سراغ نہ مل سکا | بازیابی کی ساری امیدیں ختم

September 19, 2025
خطہ چناب

پانی کی عدم دستیابی کو لیکر کلیدکی عوام کا احتجاج

September 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?