Facebook Twitter Youtube
Notification
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Reading: خبریں
Share
Kashmir UzmaKashmir Uzma
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
  • ملٹی میڈیا
  • اداریہ
  • ادب نامہ
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Follow US
Home » خبریں
خطہ چناب

خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 29, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
16 Min Read
SHARE
 

 الحاج غلام محمد ملک سپرد خاک

 

 سینکڑوں افراد کی نماز جنازہ میں شرکت 

عظمی نیوز 
چھاترو // حاجی غلام محمد ملک ساکنہ ڈمبر چھاترو گزشتہ شب انتقال کر گئے ان کی عمر تقریبا 72 برس کے قریب تھی مرحوم کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ حاجی غلام محمد ملک کی انتقال کی خبر ملتے ہی لوگوں بڑی تعداد میں ڈمبر پہنچے۔ اس موقع پر علاقے میںکہرام کی سی کیفیت تھی جہاں ہر آنکھ نم اور ہر دل غمگین تھا۔ مرحوم کا نماز جنازہ ساڑھے گیارہ بجے ان کے آبائی قبرستان ڈمبر میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ واضح رہے مرحوم چھاترو کے صحافی مقبول حسین ملک مدرس نور حسین حافظ محمد شفیع، ارشاد احمد کے والد محترم تھے کئی لوگوں نے غمزدہ لواحقین کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا  اظہار کیا۔پی ڈی پی ضلع صدر کشتواڑ ایڈووکیٹ شیخ ناصر حسین نے غمزدہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک نیک سیرت اور شریف النفس انسانیت کے مالک تھے انہوں نے کہا کہ مرحوم کے انتقال سے ہم ایک عظیم الشان شخصیت سے محروم ہو گئے انہوں کی وفات سے علاقے میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے جسے پر کرنا نا ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی سماج کے تئیں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان کے علاوہ پی ڈی پی لیڈر ملک محمد عمر نیشنل کانفرنس لیڈر تنویر احمد، کانگریس لیڈر الطاف حسین ملک بلاک صدر کانگریس چھاترو غلام قادر شیخ، کانگریس کے نوجوانوں لیڈر شارق سروڑی غلام حسین بٹ وغیرہ شامل ہیں نے پسماندگان کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔
 
 

ڈوڈہ کی الواداعی تقریب.LPEF

عظمیٰ نیوز 
ڈوڈہ//لو پیڈ ایمپلائز فیڈریشن کی جانب سے ضلع صدر نیاز احمد راہی کی سر براہی میں محکمہ تعمیرات عامہ کے سبکدوش ملازم شکیل احمد گتو کے اعزاز میں ایک شاندار الوادعی تقریب کا اہتمام ریزیڈینسی ہوٹل میں کیا گیا۔شکیل گتو نے اپنی نوکری اڑتیس سال چھ مہینے پورے کر کے سبکدوش ہو گئے جو 30نومبر کو الوداع ہونے والے ہیں۔شکیل نے بطور جو نیئر اسسٹنٹ، سٹور کیپر اور کیشیر کا عہدہ کے بعد آج بطورسینئر اسسٹنٹ ریٹائر ہو رہے ہیں ۔تقریب سے تنظیم کے بزرگ لیڈر غلام حسن پانپوری اور شکیل احمد دیو نے کہا کہ شکیل گتو مدد گار نیک دل اور قابل ملازم تھے جنہوں نے نوکری کے دوران غریب ملازمین کا خیال رکھا اور وقت وقت پر مدد کی اور ان کو محکمہ تعمیرات عامہ کی ہر ممکن خدمت کی ۔الوادعی تقریب میں اختر حسین گتو ،محمد شفیع بٹ،گوپال سنگھ، ہری کرشن،دھرم سنگھ چاڑک، محکمہ صحت کے سلیم وانی ،عبدالمجید شیخ ،عاشق حسین بھبور،اور مہندر سنگھ بھی موجود تھے۔
 
 
 
 

کشتواڑکے مضافات میں پانی کی قلت 

محکمہ پر اثر و رسوخ والے صارفین کو ترجیح دینے کا الزام 

نمائندہ عظمیٰ
کشتواڑ//کشتواڑ کے مضافات لنک روڈ، لنیال، مالی پیٹھ ،مڑواہ کالونی اور گوریاں کے عوام کو پینے کے پانی کی عدم دستیابی سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ان لوگوں کی شکایت ہے کہ بوسیدہ پائپوں کی وجہ سے ان دیہات میں پانی کی سپلائی باقاعدہ نہیں ہو رہی ہے۔زیور کشتواڑ کے عوام کی شکایت ہے کہ محکمہ صحت عامہ کے بلند بانگ دعوں کے باوجود علاقہ میں پانی کی سپلائی نہیں ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہینڈ پمپ وغیرہ خشک ہو گئے ہیں،جسکی وجہ سے خواتین کو فیصل آباد ،کشتوڑ کے شو مندر کے دور دراز علاقہ سے پانی لانا پڑتا ہے۔نیو مڑواہ کالونی اور لانیال علاقے بھی پانی کی قلت سے لوگ پریشان ہیں۔ان لوگوں نے شکایت کی ہے کہ محکمہ سے بار ہا استدعا کرنے کے باوجود بھی انکے مسائل حل نہیں کئے گئے ہیں۔ان لوگوں نے شکایت کی ہے کہ علاقہ میں 50فیصدی پانی بوسیدہ پائپوں اور لیکئیج کی وجہ سے ضائع ہوتا ہے وارڈ نمبر 7 کے لوگوں نے کہا کہ ہے کہ متعلقہ محکمہ انکے مسائل کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ریزروائر بھی ناکارہ ہوگیا ہے۔انہوں نے محکمہ پر اثر و رسوخ والے علاقوں کو پانی کی سپلائی کرنے کیلئے ترجیح دینے کا بھی ا لزام لگایا ہے۔ان لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ پرانی پائپوں کی مرمت نہ کرکے کئی لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے نئی پائپیں خریدتے ہیں۔انہوں نے محکمہ صحت عامہ سے اپیل کی ہے کہ ان علاقوں میں پینے کے پانی کی سپلائی فوری طور بحال کی جائے۔
 
 

 ڈوڈہ چلی منو سڑک کی حالت خستہ

رفیع چوہدری
گندو// اگر چہ ریاستی و مرکزی سرکار تعمیر و ترقی کے بڑے بڑے دعوے کر رہی ہے وہیں دوسری طرف ضلع ڈوڈہ کے صدر مقام ڈوڈہ سے  چلی منو سڑک خستہ حال ہے۔ چلی سے بھٹیاس سڑک جو کل 15 کلو میٹر ہے لیکن اس سڑک  پر سفر کرنے میں دو گھنٹے سے بھی زیادہ کا و قت لگ جاتا ہے جہاں ایک طرف مقامی مسافروں کو سخت پریشانیوں کا سامنا ہوتا ہے وہیں نجی گاڑی والوں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا ہوتا ہے ۔جہاں یہ 15 کلو میٹر سڑک کا سفر 25منٹ میں ہونا چاہے تھالیکن اس سڑک کی حالت انتی خستہ ہے کہ اس سڑک پر منٹوں کے سفر کو گھنٹوں لگ جاتے ہیں جس سے عوام پریشان ہے۔ مقامی عوام کا کہنا ہے کہ اس سڑک کے بار ے میں نہ تو انتظامیہ اور نہ ہی سیاستدان توجہ دے رہے ہیں جس سے ہزراوں لوگ پریشان ہیں۔ مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ سے مطالبہ کیا کہ توجہ دے کر اس سڑک پر تار کول کا کام شروع کروایا جائے۔ 
 
 

ملک کی وفات پر اظہار تعزیت

کشتواڑ//جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر و ایم ایل اے اندروال غلام محمد سروڑی نے الحاج غلام محمد ملک ساکنہ دمبر چھترو اور فطا بیگم زوجہ مرحوم صدر دین کین ساکنہ پتنازی بھونجوا کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔اس ضمن میں موصوف نے اظہار تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میری دعا اور میں ان کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔سروڑی نے مزید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں مرحومین نیک طبیعت اور خوش مزاج تھے اور ان کے انتقال سے جو جگہ خالی ہوئی ہے وہ بھری نہیں جا سکتی۔سروڑی نے اس موقع پرمرحومین کیلئے دعاء مغفرت کرتے ہوئے کہا رب قدوس انھیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔
 
 

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی علماء کو پھانسی کی سزا

الزامات فرضی، فیصلہ عدل و انصاف کا قتل:سیرت کمیٹی بٹوت

عظمی نیوز 
بٹوت//بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے6 رہنماؤں کو وہاں کی عدالت کے ذریعہ پھانسی کی سزا سنائے جانے کو عدل وانصاف کا قتل ناحق قراردیتے ہوئے شیخ مطیع الرسول صدر سیرت کمیٹی جامع قدیم بٹوت نے شدید مذمت کی ہے اور حکومت بنگلہ دیش سے انسانیت کشی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے صدر سیرت کمیٹی جامع قدیم نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم شیخ حسینہ نے حزب اختلاف بالخصوص بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے امیر مطیع الرحمان نظامی اورتحریک کے دیگر کئی ذمہ داران کو فرضی اور جھوٹے الزمات میں پھنسا کر پھانسی کی سزائیں دے کر بنگلہ دیش میں اپنے اقتدار کو دراز سے دراز تر کرنے کی کوشش کررہی ہیں ، لیکن شاید انہیںاحسا س نہیں کہ اس غیر اسلامی اور غیر انسانی ظالمانہ اورسفاکانہ مسئلے کے ذریعے وہ اسلام اور ایک مسلم ملک کی تصویر بگاڑ رہی ہیں ۔ جوش اور انتقام میں وہ اس حقیقت کو بھی سامنے نہیں رکھ پا رہی ہیں۔ خود ان کے مرحوم والد نے ۱۹۷۱ء کے سانحے کے باب کو بند کردیا تھا اوراس نام پر حسینہ حکومت کے ذریعے پھانسیوں کے مسئلہ کو بین الاقوامی سطح پر تائید وحمایت حاصل نہیں ہے جن عدالتوں اورٹربیونل کے ذریعے بے گناہوں کو موت سے ہمکنار کیا جارہاہے ۔ اس صورت حال میں بنگلہ دیش میں قتل انسانی کا تسلسل نہ ملک کے حق میں ہے اور نہ ہی وہاں کی حکومت اور  اس کے وزیراعظم کے لہٰذا مناسب ہے کہ وزیراعظم شیخ حسینہ جبر وظلم اورقتل مسلم کے اس مسئلے کو ختم کریں جن جماعت اسلامی سے وابستگان کو موت کی سزا سنائی گئی ہے اس کومنسوخ کریں اورفرضی الزمات کے تحت جماعت کے جن افراد کو قید وبند کی صعبوتوں سے گزارا جارہا ہے سب کو رہا کیاجائے 
 
 

میویشیوں کی نقل و حمل پر پابندی عائد 

رام بن//ضلع انتظامیہ نے ضلع رام بن سے میویشیوں کی ٹرانسپورٹیشن پر پابندی عائد کر دی ہے ضلع مجسٹریٹ رام بن طارق حسین گنائی نے دفعہ144سی آر پی سی کے تحت ضلع سے میویشیوں کی ٹرانسپورٹیشن پر پابندی عائد کر دی ہے۔اس سلسلے میں جاری کئے گئے حکم نامے کے مطابق میویشیوں کو ضلع رام بن سے ضلع مجسٹریٹ یا ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے مجازآفیسر کی اجازت کے بغیر ضلع رام بن سے باہر نہیں لیا جا سکتا ہے یہ حکم فی الفور نافذ العمل ہوگا اور2ماہ تک نافذ رہے گا۔
 
 
 
 

کشتواڑ انتظامیہ کا اجلاس منعقد 

 میلاد النبیؐکیلئے انتظامات کا جائزہ لیاگیا

عظمیٰ نیوز
کشتواڑ//کشتواڑ میں عید میلاد النبی منانے کے لئے کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔اجلاس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشوری لعل شرما نے کی ۔اجلاس میں ایڈیشنل سپرانٹنڈنٹ آف پولیس پردیپ پریہار، چیف پلاننگ افسر یاصر بلوان ، سی ایم او ،ایگزیکٹو انجینئرانپی ڈی ڈی، پی ایچ ای کے علاوہ اے آر ٹی او اور محکمہ سی اے پی ڈی ،ٹریفک، محکمہ اطلاعات،ڈرگ اینڈ فوڈ سیفٹی ،فائر اینڈ ایمر جنسی سروسز، میونسپل کمیٹی ،شیپ اور اوقاف اسلامیہ /مجلس شوریٰ کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی ۔ انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے اے ڈی سی نے پی ڈی ڈی کے ایگزیکٹو انجینئر کو بغیر خلل کے بجلی کی سپلائی فراہم کرنے کی ہدایت دی۔محکمہ صحت عامہ کو قصبہ میںپانی کی وافر مقدار میں سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔اسکے علاوہ  محکمہ صحت کوجلو س کے ساتھ ایک ایمبولنس کو چلنے کی ہدایت دی گئی۔فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کو ہدایت دی گئی کہ وہ کسی بھی ممکنہ آتشزنی کی صورت میں فائر برفگیڈ کو تیار بتیار رکھے۔اے آر ٹی او اور ڈی ٹی آئی کو عید کے جلوس کو احسن طریقہ سے منعقد کرنے کے لئے ٹریفک کو باقاعدہ بنانے کی ہدایت دی گئی۔دیگر انتظامات میں سیکورٹی، امن و قانون پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا ۔ڈی سی نے تمام افسروں کو قریبی تال ومیل بنائے رکھنے کی ہدایت دی تاکہ ایوئینٹ کو خوش اسلوبی سے منعقد کیا جائے گا۔
 
 
 
 

گندو اور کاہرہ میں عوامی میٹنگوں کااہتمام

ڈوڈہ// ایڈیشنل ایس پی بھدرواہ اور ایس ڈی پی اوگندو نے ڈی آئی جی ڈودہ ، کشتواڑ ، رام بن رینج کی ہدایات پی ایس گندو اور پی پی کاہرہ میں عوامی میٹنگوں کااہتمام کیا جن میں متعدد علاقوں بشمول بھلیسہ کے معزز اشخاص نے شرکت کی ان میٹنگوں کے منعقد کرنے کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان تعلقات کو استوار کرناتھا شرکاء نے میٹنگ میں متعدد مطالبات پیش کئے جن میں کہا را سے تانتا ، کہارا سے اندلو اور کہارا سے جوراح تک سڑکوں پر تارکول بچھانا موسم سرما کے دوران بجلی اور پینے کا پانی بغیر خلل کے جاری رکھنا شامل ہے۔ ایڈیشنل ایس پی نے لوگوں کے مسائل غور سے سنے اور متعلقہ حکام تک انہیں پہنچانے کا یقین دلایا ۔ پویس نے لوگوں سے کہاکہ وہ علاقہ جرائم کے خاتمہ کے لئے پویس کو اپنا تعاون دیں۔
 
 

رام بن، بانہال اور بٹوت میں صحت و صفائی کا فقدان

ایم ایم پرویز
رام بن//رام بن بانہال اور بٹوت کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان تینوں قصبوں میں صحت و صفائی کا فقدان ہے۔جگہ جگہ گندگی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں۔نالیوں میں کچرا جمع ہو جانے کی وجہ سے گندہ پانی گلیوں اور سڑکوں پر آگیا ہے چاروں طرف بدبو ہی بدبو ہے۔رام بن بس سٹینڈ میں گندگی کی وجہ سے لوگوں کا چلنا پھرنا محال بن گیا ہے حالانکہ یہ تینوں قصبہ قومی شاہرہ پر واقع ہیں اور رات دن گاڑیوں اور عوام کی آمد و رفت جاری رہتی ہے ان تنظیموں قصبوں کی میونسپل کمیٹیوں کے ایگزیکیوٹو آفیسر سے جب اس بارے میں بات کی جاتی ہے تو ان کا سیدھا سا جواب ہوتا ہے کہ ہمارے پاس عملے کی کمی ہے۔ان قصبوں کے عوام نے اعلیٰ حکام سے گذارش کی ہے کہ وہ ان علاقوں میں صحت و صفائی کی جانب اولین فرصت میں توجہ دیں تاکہ عوام کو راحت مل سکے ان علاقوں کے لوگوں نے مذید کہا کہ اگر ان قصبوں میں صفائی کا نظام جلد بہتر بنایا گیا تو بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔جس کی تمام تر ذمہد اری متعلقہ حکام پر ہوگی۔
 

 

Contents
 الحاج غلام محمد ملک سپرد خاک سینکڑوں افراد کی نماز جنازہ میں شرکت ڈوڈہ کی الواداعی تقریب.LPEFکشتواڑکے مضافات میں پانی کی قلت محکمہ پر اثر و رسوخ والے صارفین کو ترجیح دینے کا الزام  ڈوڈہ چلی منو سڑک کی حالت خستہملک کی وفات پر اظہار تعزیتبنگلہ دیش میں جماعت اسلامی علماء کو پھانسی کی سزاالزامات فرضی، فیصلہ عدل و انصاف کا قتل:سیرت کمیٹی بٹوتمیویشیوں کی نقل و حمل پر پابندی عائد کشتواڑ انتظامیہ کا اجلاس منعقد  میلاد النبیؐکیلئے انتظامات کا جائزہ لیاگیاگندو اور کاہرہ میں عوامی میٹنگوں کااہتمامرام بن، بانہال اور بٹوت میں صحت و صفائی کا فقدان
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما کا شمالی کشمیر کا دورہ، لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا لیا جائزہ
تازہ ترین کشمیر
وزیر اعظم مودی اگلے ہفتے کشمیر کا دورہ کریں گے، حالیہ سیلابوں سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیں گے
تازہ ترین صفحہ اول
اننت ناگ کے ایک نوجوان کسان نے روپ وے بناکر شعبہ باغبانی میں انقلاب لایا
تازہ ترین صفحہ اول
جموں و کشمیر میں دوہرے نظام سے افراتفری اور انتشار، ریاستی درجہ بحالی ہی واحد حل: طارق قرہ
تازہ ترین صفحہ اول

Related

خطہ چناب

ڈوڈہ میںنماز جمعہ کی پر امن ادائیگی

September 19, 2025
خطہ چناب

انٹرنیٹ سروس ٹھپ رہنے سے ای ٹنڈرنگ متاثر

September 19, 2025
خطہ چناب

چسوتی سانحہ کے ایک ماہ بعد بھی لاپتہ 32افراد کا کوئی سراغ نہ مل سکا | بازیابی کی ساری امیدیں ختم

September 19, 2025
خطہ چناب

پانی کی عدم دستیابی کو لیکر کلیدکی عوام کا احتجاج

September 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?