Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 2, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
17 Min Read
SHARE

نائب تحصیلداراسامیوں کیلئے نصاب کامعاملہ

اُردواسکالروں کاوفدوزیرمال سے ملاقی

جموں//جموں یونیورسٹی کے اُردواسکالروں کاایک وفد ڈاکٹر محمد ذاکر کی قیادت میںایم ایل اے راجوری ایڈوکیٹ قمرچوہدری کے ہمراہ وزیرمحکمہ مال عبدالرحمن ویری سے ملاقی ہوا ۔اس دوران وفدنے ایم ایل اے راجوری کے  توسل سے اپنا موقف واضح کیا اور اپنی گزارشات وزیرموصوف کے سامنے رکھیں۔اس دوران وفدنے بتایاکہ حال ہی  میں جموں کشمیرسروس سلیکشن بورڈ کی طرف سے  نائب تحصیلداروں کی اسامیوں کیلئے نصاب تیارکیاگیاہے اس  سے اردو کو بے دخل کیا گیا ہے ۔اس دوران وفدنے وزیرموصوف کومیمورنڈم دیاگیاجس میں اْردو کومیرٹ کے طورپر نصاب میںشامل کرنے کی مانگ کی گئی۔ اس دوران وزیرموصوف نے  اراکین وفد کوبتایاکہ وہ پہلے سے ہی اس معاملے پر غور کر رہے ہیںاوریقین دہانی کرائی کہ اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔اس دوران وفدمیںپروفیسر عرفان عارف ، محمد آفتاب، نذیراحمد، سنجے کمار،وجے سنگھ،شمیم احمد، سجاد احمد، آصف علی،محمد اشرف وغیرہ شامل تھے۔
 
 

سیرت النبی ؐ کانفرنسوں میں شامل ہونے کی اپیل

جموں//شیعہ فیڈریشن کے صدر عاشق حسین خان نے انجمن اصلاح المسلمین اور شیعہ فیڈریشن کے زیراہتمام ہونے جارہی سیرت النبی ؐ کانفرنسوں میں زیادہ سے زیادہ تعداد میںلوگوں سے شرکت کی اپیل کی ہے ۔ یہاں جاری ایک پریس بیان میں عاشق خان نے کہاکہ آئندہ اتوار یعنی 3 دسمبر کو عید گاہ جموں میں انجمن اصلاح المسلمین کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد ہورہی ہے جس میں ریاست بھر سے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرنی چاہئے ۔ انہوںنے کہاکہ اس کانفرنس سے سبھی مکاتیب فکر کے علمائے اکرام خطاب کریںگے جن کو سماعت کرناچاہئے ۔انہوںنے کہاکہ ایسی کانفرنسیں امت مسلمہ کے درمیان اتحاد کاایک اہم پلیٹ فارم ہیں اور ان میں ہر ایک کو بڑھ چڑھ کر شرکت کرنی چاہئے ۔ عاشق خان نے کہاکہ اس کے اگلے اتوار یعنی 10دسمبر کو شیعہ فیڈریشن کی طرف سے کربلا کمپلیکس میں میلاد کانفرنس منعقد کی جارہی ہے جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے شیعہ اور سنی مسلک کے جید علمائے اکرام کے علاوہ مقامی اور قومی سطح کے علماء ومقررین بھی شرکت کریںگے ۔ انہوںنے کہاکہ اس کانفرنس میں بھی سبھی کو شرکت کرنی چاہئے اور اس سے حاصل ہونے والے پیغام کو عام کرناچاہئے ۔فیڈریشن صدر نے کہاکہ موجودہ وقت میںاتحاد بین المسلمین کی سخت ضرورت ہے اوران کانفرنسوںسے بہتر کوئی دوسرا پلیٹ فارم نہیںہوسکتا جہاں سبھی مسالک کے لوگ اختلاف رائے کو بھلاکردشمنان اسلام کو متحدہ طور پر سخت پیغام دیں ۔ انہوںنے کہاکہ وہ پرامید ہیں کہ ان دونوں کانفرنسوں میں ہزاروںکی تعداد میں لوگ شرکت کریںگے ۔
 
 

مبارک منڈی ہیری ٹیج کمپلیکس کاتحفظ

ڈوگرہ صدرسبھانے ڈویژن بینچ کے فیصلہ کوسراہا

جموں//ڈوگرہ صدرسبھاکے صدرٹھاکرگل چین سنگھ چاڑک کی صدارت میں کورگروپ کااجلاس منعقد ہوا ۔اس دوران کورگروپ نے مبارک منڈی کے ہیری ٹیج کمپلیکس ،میوزیم اورآثارقدیمہ کے تحفظ اور اسے اپنی پرانی حالت پربحال کرنے کے جموں وکشمیرہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ کی جانب سے دی گئی ہدایات کاخیرمقدم کیاگیا۔یہ بنچ چیف جسٹس مسٹربدردریز احمداورجسٹس مسٹر سنجیوکمار پرمشتمل ہے۔ میٹنگ میں ڈاکٹر این کے ڈوگرہ سینئرنائب صدر ڈی ایس ایس ،پریم ساگرگپتا، جنرل سیکریٹری ڈی ایس ایس ،غلام احمدخواجہ ، میجرجنرل جی ایس جموال ، امانت علی شاہ، گھمبیردیوسنگھ چاڑک، انچارج یوتھ ونگ ڈی ایس ایس ،سردارکلبیرسنگھ ،روی سنگھ سلاتھیہ صدر اکھل بھارتیہ کشتریہ مہاسبھاوغیرہ شامل تھے۔
 

نئی پنشن سکیم کے ملازمین کے حق میں گریجویٹی

لوپیڈایمپلائزفیڈریشن نے حکومتی فیصلہ کوسراہا 

جموں//آل جموں وکشمیرلوپیڈایمپلائزفیڈریشن کے صدرعبدالمجیدخان نے نئی پنشن سکیم کے تحت بھرتی کئے گئے ملازموں کے حق میں ڈیتھ کم ریٹائرمنٹ گریجویٹی کے فوائددینے کے فیصلے کی سراہنا کی ہے۔انہوں نے این پی ایس ملازموں کوسروس کے دیگرفوائد دینے کی بھی مانگ کی۔عبدالمجیدخان نے ریاست کے ملازموں اورپنشنروں کے حق میں مرکزی سرکارکے ملازموں کے طرز پرساتویں تنخواہ کمیشن کی رپورٹ کی جلدعمل آوری کی ضرورت پرزوردیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے جولائی 2017سے واجب الادا مہنگائی الائونس بڑھا کرکم ازکم 1000 روپے ماہانہ کرنے، ڈیلی ویجروں کی اُجرت یومیہ کم ازکم 350 روپے کرنے کی بھی مانگ کی ۔ عبدالمجید خان نے کہاکہ دن بدن بڑھ رہی مہنگائی کی وجہ سے ملازم اورپنشنرپریشان ہیں۔ عبدالمجیدخان نے ڈیلی ویجروں ایڈہاک اورکنٹریکچول ملازموں کومستقل بنانے کابھی مطالبہ کیا۔
 
 
 

پریاسیٹھی کاتالاب کھٹیکاں کادورہ 

 جامع مسجدکے تعمیری کام میں سرعت لانے کی ہدایت دی

جموں//وزیرمملکت برائے سیاحت،تعلیم، تکنیکی تعلیم،تمدن،باغبانی ،پھولبانی وپارکس پریاسیٹھی نے مرکزی جامع مسجد تالاب کھٹیکاں کادورہ کرکے تعمیراتی کام کاجائزہ لیا۔ یدھ ویرسیٹھی ریاستی نائب صدربی جے پی ،بلدیو سنگھ بلوریہ ضلع صدر جموں اوربی جے پی کے دیگرعہدے دار بھی اس دورے کے دوران وزیرموصوفہ کے ہمراہ تھے۔مسجدکمیٹی نے وزیرموصوفہ اوربی جے پی کے دیگرعہدے داروں کاپرجوش استقبال کیا۔ پریاسیٹھی نے مسجدکے تعمیراتی کام کودیکھااورمحکمہ سیاحت کومسجدکے میناراوروضوخانہ (غسل خانوں) کی تعمیرکاکام جلدشروع کرنے کی ہدایات دیں۔محکمہ اوقاف ،میونسپل کارپوریشن جموں،سیاحت ،تعمیرات عامہ کے احکام بھی وزیرکے ہمراہ تھے۔ مرکزی جامع مسجدکے امام مفتی عنایت اللہ ، صدرجامع مسجد حاجی غلام حسین ملک، محمدیوسف ملک،محمدارشد حمید، محمدیوسف چندیل، محمدیوسف بٹ نے وزیرموصوفہ کاشکریہ اداکیا۔
 
 
 

 جسروٹہ قلعے کے پرانے تالابوں کی بحالی کیلئے 63 لاکھ روپے مختص

 لال سنگھ نے دانی میں 80 لاکھ روپے کی لاگت کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا 

بسوہلی//جنگلات اور ماحولیات کے وزیر چودھری لال سنگھ نے کہا کہ حکومت نے جسروٹہ قلعے کے پرانے پلوں کی تجدید و مرمت کیلئے 63 لاکھ روپے مختص کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سوئیل کنزرویشن محکمہ کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ مہاراجہ جسروٹہ کی طرف سے تعمیر کئے گئے ان تالابوں کی شانِ رفتہ بحال کریں ۔ وزیر موصوف نے یہ ہدایات اس قلعے میں دو پرانے تالابوں پر ہو رہے بحالیاتی کام کا معائینہ کرنے کے بعد جاری کیں ۔ چودھری لال سنگھ نے سوئیل کنزرویشن محکمے سے کہا ہے کہ وہ یہ بحالیاتی کام جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے اپنی افرادی قوت اور مشینری کو متحرک کریں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جسروٹہ قلعے میں سیاحتی سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور وہاں سیاحوں کو ہر طرح کی بنیادی سہولیات بہم پہنچائی جا رہی ہیں ۔ وزیر نے سوشل فارسٹری محکمے کو ہدایات دیں کہ وہ قلعے کے علاقے میں آرایشی پودے اور ثمر دار درخت لگائیں تا کہ علاقے کی جاذبیت میں اضافہ کیا جا سکے ۔ بعد میں ردہ چیکول دانی علاقے میں محکمہ دیہی ترقی کی طرف سے 80 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے کئی کاموں کا بھی وزیر موصوف نے افتتاح کیا ۔ بعد میں لوگوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ حکومت دانی گاؤں میں لوگوں کو ہر طرح کی بنیادی سہولیات بہم رکھنے میں کوئیی بھی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کرے گی ۔ اس سے پہلے کوٹہ کٹھوعہ میں چودھری لال سنگھ نے سوشل فارسٹری اراضی کی تار بندی کے کام کا بھی معائینہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات کی اراضی پر سے ناجائیز قبضہ ہٹایا جانا چاہئیے اور اس ضمن میں کسی بھی لعت و لعل کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ 
 
 

دسویں ٹرائبل یوتھ ایکسچینج پروگرام میںگورنر اورخاتون اول کی شرکت 

سرینگر//گورنر این این ووہرا اور خاتونِ اول اوشا ووہرا نے آج راج بھون میں نہرو یوا کیندر سنگھٹن جموں کشمیر کی طرف سے منعقد کئے گئے دسویں ٹرائیبل یوتھ ایکسچینج پروگرام میں شرکت کی ۔ گورنر نے اس طرح کے پروگراموں کی افادیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ان پروگراموں کی بدولت مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو دیگر ثقافتوں کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے میں بھی مدد ملتی ہے ۔ گورنر نے اس طرح کے پروگرام پورے سال ایک بڑے پیمانے پر منعقد کرانے کی ضرورت پر بھی زور دیا تا کہ لوگوں کے درمیان رابطے کو تقویت حاصل ہو سکے ۔ گورنر جو شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کے چئیر مین بھی ہیں ، نے اس پروگرام میں شریک نوجوانوں کو دعوت دی کہ وہ شری ماتا ویشنو دیوی استھاپن کا بھی دورہ کریں ۔ انہوں نے اس طرح کے پروگرام منعقد کرانے کیلئے نہرو یوا کیندر کی تعریف کی ۔ اس موقعہ پر گورنر اور اُن کی اہلیہ نے مہاراشٹرا ، اُڑیسہ ، تلنگانہ اور یار کھنڈ سے تعلق رکھنے والے شرکاء کی کافی ستایش کی جنہوں نے اس موقعہ پر رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کئے ۔ اس موقعہ پر بہترین کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔ 
 

شام کافنکاروں پرآئندہ نسلوں کیلئے اچھے آرٹ کی عکاسی کرنے پر زور

جموں //انڈین کونسل فار کلچرل رلیشن جموں نے کلچرل اکیڈمی کے اشتراک سے اکیڈمی آڈیٹوریم میں ایک موسیقی کنسرٹ کا اہتمام کیا ۔ پی ایچ ای ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول کے وزیر شام لال چودھری اس موقعہ پر مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ مصنف اور گائیکار سماج کو ایک سمت دینے میں ایک کلیدی رول ادا کرتے ہیں ۔ انہوں نے اس طبقے پر زور دیا کہ وہ اپنے فن سے آنے والی نسلوں کیلئے اچھا کام کریں ۔ وزیر نے اس طرح کے پروگرام منعقد کرانے کیلئے منتظمین کی ستایش کی اور کہا کہ ان پروگراموں سے ابھرتے ہوئے فنکاروں کو اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کرنے کا موقعہ ملتا ہے ۔ اس موقعہ پر کئی نامور فنکاروں نے اپنے فن سے وہاں موجود سامعین کو محظوظ کرایا ۔ دیگر لوگوں کے علاوہ ایم ایل سی شام لال بھگت ، چئیر مین جے اینڈ کے ٹریبونل سریتہ چوہان ، ایم ڈی جے کے پولیس ہاوسنگ کارپوریشن دانش رانا ، ریجنل ڈائریکٹر آئی سی سی آر جموں بلونت ٹھاکر بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔ اس سے پہلے وزیر نے سانبہ ضلع کے سنکی چھاپری علاقے میں واٹر سپلائی سکیم پنجاری کا اچانک دورہ کیا ۔ انہوں نے واٹر سپلائی سکیم کے گردو نواح میں صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ 
 

 عید میلاد النبی ؐ کے موقعہ پر

چیف سیکرٹری کی لوگوں کو مبارکباد دی 

جموں //چیف سیکرٹری بی بی ویاس نے عید میلاد النبی ؐ کے موقعہ پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے ۔ اپنے پیغام میں انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ مقدس دن ریاست میں آپسی رواداری ، امن ، خوشحالی اور ترقی کی ایک نوید لیکر آئے ۔ بی بی ویاس نے ریاستی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دعا کی ۔ 
 

 اسسٹنٹ انجینئر آسامیوں کو پُر کرنے کیلئے

پبلک سروس کمیشن نے کمپیوٹر بیسڈ امتحان منعقد کیا 

جموں //جموں اینڈ کشمیر پبلک سروس کمیشن نے ریاست کے پانچ اضلاع میں منعقدہ 19 مراکز میں پاور ڈیولپمنٹ محکمے میں دستیاب اسسٹنٹ انجینئر کی آسامیوں کو پُر کرنے کے سلسلے میں کمپیوٹر بیسڈ امتحان منعقد کیا ۔ امتحان میں 1360 اُمیدواروں نے حصہ لیا ۔ امتحانی پرچوں میں کسی بھی کمی یا غلطی کے بارے میں شکایات امتحان کے انعقاد کے بعد تین دنوں کے اندر جموں /سرینگر کے  پبلک سروس کمیشن کے دفاتر میں ای میل کے ذریعے درج کی جا سکتی ہے ۔ تین دنوں کے بعد کوئی بھی متعلقہ شکایت قابلِ قبول نہیں ہو گی ۔ 
 

سروسز سلیکشن بورڈکا  70 سلیکشن لسٹیں جاری کرنے کا اعلان 

جموں/جے اینڈ کے سروسز سلیکشن بورڈ کی 133 ویں بورڈ میٹنگ چئیر مین جے کے ایس ایس بی سمرن دیپ سنگھ کی صدارت میں منعقد ہوئی اور 500 اسامیوں کو پُر کرنے کے سلسلے میں 70 انتخابی فہرستوں کا اعلان کیا ۔ میٹنگ میں بورڈ کے ممبران نے شرکت کی ۔ انچارج سیکرٹری بورڈ ریحانہ اختر بجلی اور انڈر سیکرٹری شعیب نائیکو نے بھی میٹنگ میں شرکت کی ۔ 
 
 
 

محکمہ ڈاکخانہ کا ملازم اشوک کُمار سلگوترہ سبکدوش

جموّں // محکمہ پوسٹ اینڈ ٹیلی گراف کے پوسٹ آفس اولڈ رہاڑی سے اشوک کُمار سلگوترہ ملازمت سے سبکدوش ہوگئے ہیں ۔اشوک کُمار 1978ء میں اپنے آبائی گاؤں رتیاں میں سروس برانچ پوسٹ آفس میں بطور برانچ پوسٹ ماسٹر تعینات ہوئے تھے۔جِس کے پانچ سال بعد 1983ء میں اُنھیں جموّں کے ریہاڑی پوسٹ آفس میں بطور پوسٹ مین تعینات کِیا گیا ۔ جہاں سے وہ 34سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہو گئے ہیں۔ اشوک کُمار نے اپنے محکمانہ فرائض کو جِس تندہی اور دیانتداری سے انجام دِیا ہے ۔اُس کو اُن کے متعلقہ آفیسر ان کی زبانی بخوبی سُناہے۔ لیکن اِس کے ساتھ ہی ساتھ اُن کی سماجی خدمات بھی قابلِ تعریف رہی ہیں۔ اُنھوں نے ملازمت کے دوران جِس طرح اپنے محکمانہ فرائض کو سر آنکھوں پر رکھا،  ٹھیک اُسی طرح ملازمت کے بعد کے اوقات میں وہ اپنی نِجی زندگی میں سماجی سیواؤں کو بھی اپنا فرضِ اوّلیٖن سمجھ کر دِن رات مصروفِ کار رہے ہیں۔ اور اب جبکہ وہ اپنی ملازمت سے ریٹائر ہو گئی ہیں تووہ اِس لئے بے حد خوش و خُرّم نظر آئے ہیں۔ چونکہ اب اُن کو اِن سماجی خدمات کیلئے وقت زیادہ میسّر ہونے کے مواقع دستیاب ہو پائیں گے۔ سلگوترہ کی ریٹائیرمنٹ کے موقعہ پر اُن کے محکمہ کے آفیسر ان میں اسِسٹنٹ ڈائریکٹر جے ۔آر۔ انگرال ،  ا سسٹنٹ ڈائیر یکٹر شری اچل سنگھ چمیال،  سینئر پوسٹ ماسٹر جموّں شری بہاری لعل پنڈتا،  پوسٹ ماسٹر رہاڑی میڈم نِشی صافی اور پوسٹ آفِس رہاڑی کے جونئیر سٹاف کے علاوہ جموں کی بہُت سی معزز شخصیّات اور جموں سِٹی اورپردیش وِشو کرما سبھا کے صدر و دیگر عہدیداران بھی شامل ہوئے۔ جِنھوں نے اشوک سلگوترہ ، اُن کی دھرم پتنی شریمتی سُدیش کُماری اور اُن کے سبھی اہل و عیال کو دِل کی گہرائیوں سے مُبارکباد پیش کی۔  
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شجرو مہور میں سڑک حادثہ، چار افراد زخمی
تازہ ترین
چیف جسٹس آف انڈیا پہلی بار کشمیر کا دورہ کریں گے
برصغیر
نارتھ زون ریجنل کانفرنس :آئی جی کشمیر نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
تازہ ترین
سری نگر جموں قومی شاہراہ پر جزوی طور ٹریفک نقل و حمل بحال
تازہ ترین

Related

تازہ ترینجموں

تھرو درماڑی کا ’پرانا جندر ‘نالا یا موت کا کنواں؟

July 23, 2025
تازہ ترینجموںصفحہ اولکشمیر

جموں وکشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان

July 23, 2025
تازہ ترینجموں

ریاسی :سب ڈویژن مہور (بدورہ) میں پسی کے نیچے دب جانے سے دو نوجوان ازجان

July 23, 2025
جموں

جموں میں موسلا دھار بارش کا دوسرا دن ،توی ندی کا روپ بدلا | پانی کی سطح میں بے تحاشا اضافہ ۔ 12اضلاع کیلئے فلیش فلڈ الرٹ جاری،احتیاط برتنے کی اپیل

July 22, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?