سائنسی نمائش میں پہلی پوزیشن لی
جاوید اقبال
مینڈھر //ڈائٹ کے زیر اہتمام ضلع سطح پر ہوئی سائنسی نمائش میں مینڈھر کے دورافتادہ علاقہ سے تعلق رکھنے والے طالبعلم نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔محمد اویس قریشی ولد فرید احمد قریشی نے اپنی قابلیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین نمونہ پیش کیا جس کی بناپر انہیں پہلی پوزیشن سے نوازاگیاہے ۔اس نے سائنسی موضوع پر نمونہ پیش کیا جس کو سبھی نے سراہا۔
آخری نبی ؐ محبت اور بھائی چارے کی عظیم مثال :کوہلی
راجوری//پشو و بھیڑ پالن و ماہی پروری کے وزیر عبدالغنی کوہلی نے کالا کوٹ میں عید میلاد النبی ؐ کی تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ ایک مذہبی تقریب میں شرکت کی ۔ راجوری ضلع سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں لوگوں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی ۔ مختلف مذہبی سکالروں اور علما نے اس موقعہ پر حضرت محمد مصطفیٰ ؐ کی تعلیمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ اس موقعہ پر وزیر موصوف نے لوگوں کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے ریاست میں امن و استحکام کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو پیغمر ؐ کی تعلیمات پر من و عن عمل کرنا چاہیے اور ضرورتمندوں کی ہر سطح پر مدد کرنی چاہئے ۔ کوہلی نے کہا کہ اسلام امن کا ایک مذہب ہے اور حضرت محمد ؐ محبت ، رواداری اور آپسی بھائی چارے کی ایک عظیم مثال ہیں۔
راجوری اور مینڈھر میں ایڈز پر جانکاری پروگرام
سمت بھارگو/جاوید اقبال
راجوری /مینڈھر// راجوری اور مینڈھر میں عالمی یوم ایڈز کے موقعہ پر جانکاری پروگرام منعقد کئے گئے ۔سب ضلع اسپتال مینڈھر میں ایک پر وگر ام کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپتا ل عملے کے علا وہ کئی دیگر لو گو ں نے بھی شرکت کی ۔ اس موقعہ پر بی ایم او مینڈھر ڈاکٹر پر ویز احمد خان نے ایڈز کے متعلق جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ جس بھی انسان کو یہ بیما ری لگ جا ئے تواسے جلدی علاج کرواناچاہئے کیونکہ یہ ایسا مرض ہے جو جان لیوا ثابت ہوسکتاہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ایڈز سے بچنے کے لئے جلد ازجلد علا ج کروایاجائے اور فوری طور پر ڈاکٹروں سے رجوع کیاجائے ۔انہوںنے بتایاکہ یہ مرض جنسی عمل کے علاوہ کچھ دیگر طریقوںسے بھی ہوتاہے اس لئے اس کے پھیلنے سے قبل ہی علاج کروانا ضروری ہے ۔اسی طرح کی ایک تقریب راجوری میں بھی ہوئی جس کی سربراہی میڈیکل سپرانٹنڈ ٹ ڈاکٹر محمود حسین بجاڑ نے کی ۔اس موقعہ پر ضلع آشا کوآرڈی نیٹر فاروق احمد میر بھی موجود تھے ۔میڈیکل سپرانٹنڈنٹ نے ایڈز کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے اس سے بچنے کے کیلئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی ۔ انہوںنے کہاکہ راجوری میں ایڈز کی تشخیص اور علاج کیلئے سنٹر کام کررہاہے اور اس سنٹر سے کئی لوگ علاج پارہے ہیں ۔