Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 5, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
16 Min Read
SHARE

 کشمیرمذاکرات پربی جے پی بیانات میں تضاد

مرکزی بی جے پی حکومت اپناموقف واضح کرے:تاریگامی 

جموں//سی پی آئی (ایم) کے لیڈراورایم ایل اے کولگام محمدیوسف تاریگامی نے  مرکزی  بی جے پی حکومت سے کہاہے کہ وہ کشمیرسے متعلق مذاکراتی عمل کے بارے میں اپناموقف واضح کرے ۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے اس حوالے سے بیانات میں تضادپایاجارہاہے۔ڈاکٹرفاروق عبداللہ کے بیان پراپناردعمل ظاہرکرتے ہوئے بی جے پی کی ریاستی اکائی نے کہاہے کہ مذاکرات اورتشدد ایک ساتھ نہیں چل سکتے جبکہ تشددکی مذمت نہیں کی جاتی ہے جوکہ ریاست میں جاری تشددکی بنیادی وجہ ہے۔تاریگامی نے یہاں پریس کے نام جاری بیان میں کہاکہ نئی دہلی نے حال ہی میں دنیشورشرماکوکشمیرکے لئے خصوصی نمائندہ مقررکیاہے۔بی جے پی کوچاہیئے کہ وہ اس با ت کی وضاحت کرے کہ شرما کو کس مقصد کیلئے مقررکیاگیاہے اوراس کاکیامنڈیٹ ہے۔تاریگامی نے کہاکہ اگرچہ موجودہ بدقسمت صورتحال کی متعدد وجوہات ہیں لیکن سب سے بڑی تشویش اورفکر کی بات وادی کے عوام میں احساسِ بیگانگی ہے اوراس احساس بیگانگی کودورکرنااولین ترجیح ہونی چاہیئے۔ تاریگامی نے کہاکہ میراتجربہ ہے کہ بامقصد بات چیت کے ذریعہ ہی تمام معاملوں کوحل کیاجاسکتاہے ۔اس میں شک نہیں کہ دیرپاامن کے لئے کئی بڑے چیلنج درپیش ہیں ۔انہوں نے کہاکہ گولی کاجواب گولی سے مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔ صرف اورصرف نتیجہ خیز اورسنجیدہ بات چیت کے ذریعہ ہی دیرپاامن قائم کیاجاسکتاہے۔
 
 
 

ڈوگرہ صدرسبھاکی بڑی براہمناں اکائی کی تشکیل

جموں//ڈوگرہ صدرسبھاکااجلاس بڑی براہمناں میں منعقدہواجس کی صدارت سابق وزیر گل چین سنگھ چاڑک نے کی۔اس دوران میٹنگ میں تنظیم کی بڑی براہمناں اکائی تشکیل دی گئی جس کے تحت سورن سنگھ کوصدر،بلونت سنگھ کوسینئرنائب صدر اورمحمددین اوراوم پرکاش کونائب صدورجبکہ قادرحسین کوجنرل سیکریٹری ،دویندرکمارکوجوائنٹ سیکریٹری اور گوربھ سنگھ کوخزانچی ،رمیش بڑیال کو مشیراورمدن لال آرگنائزربنایاگیا۔اس کے علاوہ ایگزیکٹیو ممبران میں پشپ راج ،محمددین، وکرم سنگھ،دویندرسنگھ،رشیدحسین، اوم پرکاش، ملکھ راج، انسپکٹرمنظور، بنسی لال ،صوبیدار چمن لال، جگیرمسیح، ورسارام، سمردیوسنگھ ،جوگندرشرما کوشامل کیاگیا۔میٹنگ میں بڑی براہمناں قصبہ کے لوگوں بشمول پی ڈی ڈی کے مزدوروں ،مینٹیننس آف سروس لائن، ٹریفک منیجمنٹ ،لائنز اورڈرین ایج سسٹم ،ڈمپنگ آف ویسٹ میٹریل پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ اس دوران مقررین نے گاڑیوں کیلئے لاری اڈا کی فیس ، ترقیاتی فنڈز کی وارڈوارتقسیم کاری، وارڈنمبر7اور8 میں صفائی ستھرائی کے مسائل بھی اُجاگرکئے گئے۔اس دوران متفقہ طورپرفیصلہ لیاگیاکہ مسائل کوضلع ترقیاتی کمشنرکے سامنے رکھ کران کاازالہ کرایاجائے گا۔
 
 

۔8سال بعدمفرورشخص گرفتار

جموں//نگروٹہ پولیس نے ایک مفرورشخص کوگرفتارکرکے اسے عدالت میں پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے مفرورشخص محمدحنیف ولد نذیراحمد ساکن تھاتی مجین جموں جوکہ ایف آئی آر نمبر65/2009 ،زیردفعات 279/337/338آرپی سی میں ملوث تھا کوآٹھ سال بعدگرفتارکیاگیا۔کورٹ نے اس مفرورشخص کوزیردفعہ 512 سی آرپی سی کے تحت وارنٹ بھی جاری کیاتھا۔پولیس نے یہ گرفتاری ایس ایچ او پولیس تھانہ نگروٹہ بھوشن سنگھ منہاس کی قیادت اورایس ڈی پی اونگروٹہ یش ویرسنگھ سلاتھیہ اورایس پی رورل شیودیپ سنگھ جموال کی نگرانی میں عمل میں لائی اورپھرعدالت میں پیش کیا۔
 
 

’جاگوبندو۔جاگوبھیا‘نکڈپیش

نوجوانوں کوثقافتی اقداراپنانے کی تلقین

جموں//ایک ساتھ رنگ منڈل کی جانب سے کے سی موڑ پبلک پارک میں ’منڈے تھیٹر‘ کے تحت وجے ملاکاتحریرکردہ نکڈ’’جاگوبندو۔جاگوبھیا‘‘پیش کیاگیا۔نکڈکامقصد نوجوانوں نسل کی جانب سے ثقافتی اقدار،تاریخ، مادری زبان اورروایات کوترک کرکے غیرروایتی طرزعمل اختیارکوترک کرکے گمراہ راستوں پرچلنے کے مضراثرات کے بارے میں جانکاری دیناتھا۔نکڈ’جاگوبندوجاگوبھیا‘سماج کیلئے چشم کشاتھا۔نکڈکے ذریعے روزی وزوداورمستقبل کی اہمیت کواُجاگرکیاگیا۔اس دوران ارتقا،مادری زبان اورثقافت کے بارے میںکولوگوں کوجانکاری دی گئی۔ اس موقعہ پر نوجوانوں کوثقافتی اقداراپنانے کی تلقین کی گئی۔
 

قرآن کی توہین اورمدرسہ کاانہدام

مسلمانوں کے جذبات مجروح کرناقابل مذمت :گوجربکروال اصلاحی کمیٹی 

جموں//گوجربکروال اصلاحی کمیٹی نے گول گجرال جموں میں جے ڈی ای کی جانب سے انہدامی کارروائی کے دوران مدرسے کومنہدم کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔یہاں جاری پریس بیان میں گوجربکروال اصلاحی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری چوہدری اخترحسین نے کہاکہ جموں ضلع انتظامیہ بالخصوص جے ڈی اے حکام کی جانب سے جموں میں مسلمانوں کونشانہ بناناباعث افسوس ہے۔انہوں نے کہاکہ جے ڈی اے نے انہدامی کارروائی کی آڑمیں ایک مدرسے کوگراکراورقرآن پاک کی بے حرمتی کرکے مسلمانوں کے جذبات کومجروح کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی وزیراعلیٰ کوفوری طورپر جے ڈی اے کے ان افسران جنھوں نے گول گجرال جموں میں ایک مدرسہ گراکراورقرآن کی بے حرمتی کی ہے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لانی چاہیئے۔انہوں نے کہاکہ مسلم نمائندوں بشمول امیرالدین کسانہ ،سرتاج شریف ودیگران نے ضلع انتظامیہ کے سامنے اس مسئلے کورکھاہے جس کے بعدڈی سی جموں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایک میٹنگ منعقد کی جائے گی جس میں جے ڈی اے افسران کوبھی بلایاجائے گااوراس مسئلے پرتبادلہ خیال کیاجائے گا۔
 
 

مرحوم شیخ محمد عبداللہ کے جنم دِن کے موقعہ پر

وزیر اعلیٰ اورگورنرکی جانب سے خراج عقیدت پیش

جموں//وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے ریاست کے سابق وزیرا علیٰ شیخ محمدعبداللہ کو ان کے 112ویں جنم دِن کے موقعہ پر خراج عقیدت ادا کیا ہے۔اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ نے مرحوم شیخ محمد عبداللہ کو ایک دور اندیش لیڈر قرار دیا جنہیں ریاست میں زرعی اصلاحات اور سنگل لائن انتظامیہ متعارف کرنے کے لئے کئے گئے انقلابی نوعیت کے اقدامات کیلئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔محبوبہ مفتی نے مرحوم رہنما کی ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔علاوہ ازیں گورنر این این ووہرا نے شیخ محمد عبداللہ کو ان کے جنم دن پر خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے ریاست جموں وکشمیر کی ترقی کو یقینی بنانے میں ان کے رول کو یاد کیا۔ ایک پیغام میں گورنر نے کہا ہے کہ شیخ صاحب ایک ہر دالعزیز  لیڈراور سماجی اصلاح کار تھے جنہوں نے ہمیشہ بلا لحاظ ذات پات اور رنگ و نسل کے سماج کے پچھڑے طبقوں کے حقوق کی پاسداری کے لئے کام کیا۔گورنر نے کہا کہ شیخ محمد عبداللہ کو خراج عقیدت ادا کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہوگا کہ ہم جمہوری اداروں کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ آپسی رواداری اور بھائی چارے کی اقدار کو تقویت بخشے ۔
 

حکومت نے نیوز رپورٹ کو گمراہ کن قراردیا 

جموں / ریاستی حکومت نے یہ بات واضح کر دی ہے کہ جموں وکشمیر بینک کی تجارت سے متعلق سوالات ایوان میں اٹھانے سے متعلق حال ہی میں کوئی بھی مراسلہ وزیر خزانہ کے دفتر سے اسمبلی سیکرٹریٹ کونہیںبھیجا گیا ہے ۔روز نامہ ایکسلشر کے آج کے شمارے میں شائع کئے گئے نیوز رپورٹ " Drabu stirs row, wants JK Bank out of the purviev of discussions" کے ردّعمل میں محکمہ خزانہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ نیوز رپورٹ میں جس مراسلے کا ذکر کیا گیا ہے وہ مارچ 2015ء کا ہے اور اس میں جموں وکشمیر بینک کی تجارت سے متعلق ارکان اسمبلی کے سوالات کے حوالے سے اس وقت متواتر حکومتوں کی پوزیشن کے عزم کی عکاسی کی گئی تھی ۔ترجمان نے کہا کہ اس کو ذرائع ابلاغ نے اس وقت وسیع طریقے پر رِپورٹ کیا تھا اور اس پر بحث و تمحیص بھی ہوئی تھی ۔ترجمان نے کہا کہ اس اخبار نے اب پرانے اور روٹین مراسلے کو لے کر اسے آج کے شمارے میں ایک نمایاں سٹوری کے طور پرشائع کر کے اسے سنسنی خیز رنگ د ینے اور ایسا باور کرانے کی کوشش کی ہے کہ وزیر خزانہ نے ایوان میں جموں وکشمیر بینک کی تجارت کے معاملے سے متعلق بحث کے بارے میں ایک تازہ مکتوب قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کو ارسال کیا ہے ۔ترجمان نے مزید کہا کہ یہ نیوز رپورٹ نہ صرف من گھڑت ہے بلکہ یہ مکمل طور سے گمراہ کن بھی ہے ۔انہوںنے کہا ہے کہ حقائق کو غلط رنگ سے پیش کرنے سے اخبار نے اپنی ساکھ داو پر لگاد ی ہے۔
 
 

محکمہ اطلاعات کا اشرف راتھر کے ساتھ اظہارتعزیت 

جموں / محکمہ اطلاعات نے محکمہ میں اسسٹنٹ کیمرہ مین کی حیثیت سے کام کر رہے محمد اشرف راتھر کے بہنوئی کے انتقال پر دُکھ کا ظہار کیا ہے ۔ا س سلسلے میں آج ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن میں ناظم اطلاعات منیر الاسلام کی صدارت میں ایک تعزیتی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹوریٹ کے تمام افسروں اور ملازمین نے شرکت کی۔اس موقعہ پر مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی اور سوگوار کنبے کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ 
 

محمدیوسف تاریگامی اوراروڑہ کی گورنر سے ملاقات 

جموں / ایم ایل اے کولگام محمد یوسف تاریگا می نے یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہر اکے ساتھ ملاقات کی۔اس دوران انہوں نے موسم سرما کے دوران خاص طور سے دیہی اور دور دراز علاقوں میں لوگوں کو درپیش مسائل کے بارے میں گورنر کو جانکاری دی۔تاریگامی نے صحت اور تعلیم کے شعبے کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں ترقیاتی پروجیکٹوں میں ہو رہی تاخیر کے اثرات کے بارے میں بھی گورنر کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔علاوہ ازیںجموں//جموں کشمیر قانون ساز کونسل کے رکن رومیش ارورہ نے یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی ۔ اس دوران انہوں نے گورنر کو لوگوں کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے رام نگر وائیلڈ لائف سنچری کے نزدیک تعینات حفاظتی عملے کو کسی دوسری مناسب جگہ تک منتقل کرنے کا معاملہ اجاگر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شردھالوؤں کو پاکستانی مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دی جانی چاہئیے تا کہ وہ مظفر آباد میں ماں شاردا مندر میں حاضری دے سکیں ۔ 
 

کان کنی کے شعبے کو نفع بخش بنانے کیلئے جتن جاری:گنگا

جموں /صنعت وحرفت کے وزیر چندرپرکاش گنگا نے کہا ہے کہ حکومت کان کنی سرگرمیوں کو نفع بخش بنانے کی طرف توجہ دے رہی ہے ۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے جے کے منلز لمٹیڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کی 169ویں میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وزیر نے معدنیات کی زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے ایک موثر لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت ریاست کے وسیع معدنیاتی وسائل کو بروئے کار لارہی ہے تاکہ اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوسکے۔وائس چیئرپرسن جے اینڈ کے انڈسٹریز لمٹیڈ سید عطااللہ سمنانی ، کمشنر سیکرٹری صنعت وحرفت شیلندر کمار کے علاوہ کئی دیگر افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔چندر پرکاش گنگا نے آسار ڈوڈہ  اور پرلنکا رام بن میں جپسم کانوں اور کالا کوٹ میں کول کانوں کے علاوہ پاڈر کشتواڑ سے سیفائر کی زیادہ سے زیادہ سے پیداوار حاصل کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ ان سرگرمیوں کو نفع بخش بنانے کے لئے خاطر خواہ اقدامات کریں۔اس سے قبل بورڈ ارکان نے جے کے منلز کی طرف سے عملائے جارہے کئی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا۔ایم ڈی جے کے ایم ایل عابد سہیل نے جانکاری دی کہ کارپوریشن نے رواں مالی سال کے دوران کول کی فروخت سے 6.30کروڑ روپے جبکہ جپسم کی فروخت سے 4.43کروڑ روپے کی آمدن حاصل کی۔بورڈ نے کئی دیگر اہم نکات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ 
 
 

مقامی آرٹ اور ثقافت کو تحفظ دینے کی ضرورت :لال سنگھ 

جموں //جنگلات و ماحولیات کے وزیر چودھری لال سنگھ نے ریاست میں مقامی ثقافت اور تہذیبی ورثے کو تحفظ دینے کیلئے سنجیدہ کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ وزیر موصوف گاندھی نگر میں وراج کلا کیندر نامی غیر سرکاری تنظیم کی طرف سے ودیا رتن کھجوریہ کے مجسمے کے پاس اُن کے 85 ویں جنم دن کے موقعے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ ایم ایل سی ظفر اقبال منہاس ، چیف کنزرویٹر فارسٹ فاروق گیلانی کے علاوہ کئی دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں ۔ چودھری لال سنگھ نے کہا کہ یہ ہر ایک شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے مربوط ثقافتی ورثے کو تٖحفظ دینے میں اپنا کلیدی رول ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ریاست کے گوناں گوں ثقافتی منظر نامے کو تحفظ دینے کیلئے کئی موثر اقدامات شروع کئے ہیں ۔ وزیر نے ثقافتی ورثے کو تحفظ دینے کیلئے وراج کلا کیندر کے رول کی ستایش کی ۔ اس موقعہ پر ایم ایل سی ظفر اقبال منہاس نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ مجسمے نوجوان پود کو ریاست کے کلچر اور ثقافت کے بارے میں روشناس کرانے کے حوالے سے کلیدی اہمیت کے حامل ہیں ۔ اس موقعہ پر انہوں نے کیندر کیلئے پی اے ایس خریدنے کیلئے اپنی سی ڈی ایف میں سے 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ۔ 
 
 
 
 

سٹیٹ حج کمیٹی کی اطلاع

جموں//ایگزیکٹیو آفیسر سٹیٹ حج کمیٹی نے متعلقین کو مطلع کیا ہے کہ حج درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ7دسمبر2017ء ہے۔انہوںنے خواہشمند عازمین سے کہا ہے کہ وہ اپنی درخواستیں 7دسمبر یا اس سے پہلے داخل کریں۔مقررہ تاریخ کے بعد وصول ہونے والی درخواستوں پر کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شمالی کمان سربراہ کا ڈوڈہ ، رام بن اور کشتواڑ کا دورہ سیکورٹی اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ، فوجی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی
جموں
اپنی دیرینہ مانگوں کے حل کا مطالبہ لیکر صوبہ جموں کے صفائی کرمچاری پیدل مارچ پر سرینگر کی طرف روانہ
خطہ چناب
زون رام بن اور بٹوت کو چھوڑ کر رام بن ضلع میں تعلیمی ادارے بند رہے
خطہ چناب
ڈوڈہ ضلع میں تیسرے روز بھی شدید بارشیں | ندی نالوں میں طغیانی، رابطہ سڑکیں زیر آب،ایڈوائزری جاری
خطہ چناب

Related

جموں

! قواعد کی خلاف ورزی عام’’کوڑا مت پھینکو‘‘ کا بورڈ بھی بے اثر۔۔۔کرسچن کالونی وارڈ نمبر 7جموں میں صفائی ایک خواب مقامی رہائشیوں نے میونسپل کارپوریشن جموں کے کام کو سراہا، مگر عوام کی بے حسی پرکیا افسوس کا اظہار

July 23, 2025
تازہ ترینجموں

شجرو مہور میں سڑک حادثہ، چار افراد زخمی

July 23, 2025
تازہ ترینجموںکشمیر

سری نگر جموں قومی شاہراہ پر جزوی طور ٹریفک نقل و حمل بحال

July 23, 2025
تازہ ترینجموں

تھرو درماڑی کا ’پرانا جندر ‘نالا یا موت کا کنواں؟

July 23, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?