محکمہ پھولبانی کی جانب سے تربیتی پروگرام کاانعقاد
ادھم پور//پھولوں کی پیداوار اوراس کے فوائد کے بارے میں کسانوں کوجانکاری فراہم کرنے کیلئے محکمہ فلوریکلچر کی جانب سے ضلع ادھم پور کی تحصیل مجالتہ میں ایک روزہ تربیتی پروگرام کاانعقاد کیاگیا۔سائنس دان آئی؍سی کے وی کے ریاستی ڈاکٹر بنارسی داس اورسنجے کوشل نے پھلوں کی پیداوار اورانہیں تجارتی مقاصد کے لئے استعمال میں لانے سے متعلق لیکچر دیئے۔لینڈسکیپ آفیسرادھم پور سنیل سنگھ نے ضلع میں پھولوں کی پیداوار سے متعلق تفصیلات پیش کیں اور کسانوں سے کہاکہ وہ پھولوں کی پیداوارکی جانب خصوصی توجہ مرکوزکریں تاکہ ان کی آمدن میں اضافہ ہوسکے ۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کے مزیدپروگرام مستقبل قریب میں منعقدکئے جائیں گے۔کسانوں اورمعزز شہریوں نے محکمہ پھولبانی کی ان کاوشوں کوسراہا۔
زیرزمین پانی کاتحفظ
جدید سائنسی طریقوں کواپنانے پرزور
ادھم پور//سنٹرل گرائونڈواٹربورڈ وزارت برائے وسائل پانی ،ریورڈیولپمنٹ جموں کی جانب سے ’’واٹربجٹنگ اینڈمنیجمنٹ پروگرام‘سے متعلق ایک روزہ تربیتی پروگرام کاانعقاد کیاگیا ۔چیف پلاننگ آفیسر ادھم پور اشوک کھجوریہ اس موقعہ پرمہمان خصوصی جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ درشن کمار شرمامہمان اعزازی تھے۔ جتش ٹیٹوال جوکہ سنٹرل گرائونڈ واٹربورڈ جموں کے نوڈل آفیسراورسائنس دان بھی ہیں نے اس موقعہ پر خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ ریاست جموں وکشمیرزیرزمین پانی کواستعمال میں لانے کیلئے جدیدترین سائنسی طورطریقوں کوبروئے کارلانے کی ضرورت ہے ۔مہمان خصوصی نے اپنی تقریر میں پانی کے منصفانہ استعمال اور اسے آئندہ نسلوں کے لئے بچائے رکھنے کولازمی قراردیا۔ڈاکٹر پی جی جوس سائنس دان نے سنٹرل گرائونڈواٹر کے بارے میں پرزنٹیشن دی ۔انہوں نے کہاکہ پانی کے منصفانہ استعمال کے لئے بیداری کانفرنسوں کاانعقادلازمی ہے۔
پولیس کی منشیات مخالف مہم
صوبہ جموں میں 6افرادگرفتار
جموں//پولیس نے جموں صوبہ کے تین اضلاع کے 6افرادکو ہیروئن اورچرس کی سمگلنگ کرنے کی پاداش میں گرفتارکیا۔پولیس نے انہیں پونچھ ،جموں اورادھم پور میں تلاشی مہم عمل میں لائی ۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ جنوبی کشمیرکے شوپیاں ضلع کے عبدالرشیداورمشتاق احمد کوآیورویدک چوک جموں میں ایک کلوگرام چرس سمیت گرفتارکیاگیا جبکہ دیگرایک معاملے میں رویکااور گردیپ سنگھ ساکنان پنجاب کوبلولو برج علاقہ سے دس گرام ہیروئن سمیت دبوچ لیا۔ادھم پور میں پولیس نے رنبیرسنگھ کوباریان سے چھ گرام ہیروئن جبکہ قمرحسین کوپونچھ سے 540 گرام ہیروئن سمیت گرفتارکیا۔پولیس نے متعلقہ تھانوں میں معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
سجادلون اورمیاں الطاف گورنر سے ملاقی
جموں /سماجی بہبود ، اے آر آئی اینڈ ٹریننگس اور سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر سجاد غنی لون نے راج بھون میں گورنر این این ووہر اسے ملاقات کی ۔لون نے ان کے محکمہ کی طرف سے اٹھائے گئے چند ضروری اقدامات کے بارے میں جانکاری دی جن میں ریاستی و مرکزی سکیمیں شامل ہیں ۔گورنر اور وزیر نے ریاست بھر کے جسمانی طور ناخیز سیکٹر کو درپیش مشکلات کے بارے میں غور و خو ض کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے خواتین ، بچوں ، پنشنروں اور معزز شہریوں سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ علاو ہ ازیںحلقہ انتخاب کنگن سے تعلق رکھنے والے قانون سا ز اسمبلی کے ممبر میاں الطاف احمد نے راج بھون میں گورنر این این ووہرا سے ملاقات کی۔گورنر اور میاں الطاف نے ریاست کو درپیش کئی چیلنجوں اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیاجن میں سڑک رابطے اور بجلی کی پیداوار جیسے معاملات شامل ہے۔ گورنر نے میاں الطاف کے خیالات کو سراہا اور ان پر زور دیا کہ وہ ریاست میں آپسی بھائی چارے اور لوگوں کی بہبودی کے پروگراموں کے لئے کام کریں۔
فوج کے فلیگ ڈے پر گورنر کا پیغام
جموں //گورنر این این ووہرا نے آرمڈ فورسز فلیگ ڈے کے موقعہ پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ اس سلسلے میں جاری ایک پیغام میں گورنر نے کہا کہ آرمڈ فورسز فلیگ ڈے جو کہ ہر سال 7 دسمبر کو منایا جاتا ہے ، عوام کو اپنے بہادر سپاہیوں اور شہدا کے کنبوں کے ساتھ یگانگت کا مظاہرہ کرنے کیلئے موقعہ فراہم کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس موقعہ پر بھارتیہ عوام اُن تمام فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کے تحفظ اور سالمیت کیلئیے عظیم قربانیاں پیش کی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ امن کے دوران بھی ہماری فوج ملک و قوم کے اتحاد کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار رہتے ہیں اس کے علاوہ فوج کسی بھی ہنگامی صورتحال چاہے وہ انسانوں کی جانب سے پیش آ رہی ہو یا آفاتِ سماوی ہو ، سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں ۔ جموں و کشمیر میں فوج نے تشدد سے نمٹنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور ریاستی عوام بالخصوص حدِ متارکہ اور بین الاقوامی سرحد پر رہنے والے لوگوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔ انہوں نے ریاستی عوام بالخصوص سماج کے باثروت طبقوں سے اپیل کی کہ وہ آرمڈ فورسز فلیگ ڈے فنڈ کیلئے فراخدلی سے عطیات پیش کریں ۔
حکومت کنڈی علاقوں میں مزید ٹیوب ویل قائم کرے گی:شام
جموں /صحت عامہ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول کے وزیر شیام چودھری نے کہا کہ حکومت ریاست کے کنڈی علاقوں میں بالخصوص اور باقی علاقوں میں بالعموم صاف پینے کا پانی فراہم کرنے کے سلسلے میں مزید ٹیوب ویل قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ سینٹرل گرائونڈ واٹر کمیشن کے ساتھ اٹھایا جائے گاتاکہ وہ ان جگہوں پر زیر زمین پانی کی دستیابی کا معائینہ کریں۔وزیر بھلوال بلاک میں کنگر گائوں میں ایک عوامی وفد سے بات چیت کر رہے تھے جو آج وزیر موصوف سے ملاقی ہوئے۔وزیرنے کہا کہ حکومت کنڈی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے مسائل سے پوری طرح باخبر ہے اور اس سلسلے میں ریاست بھر میں خراب پڑی واٹر سپلائی سکیموں کو از سر نو چالو کرنے کے لئے ایک تفصیلی منصوبہ مرتب کیاگیا ہے تاکہ لوگوں کو پینے کے پانی کی سہولیات میسر ہو۔ بعد میں وزیر اور ان کے ہمراہ افسروں نے بلوال واٹر سپلائی سکیم اور کانگر گائوں کا دورہ کیا اور وہاں موجودہ پینے کے پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
ریاستی میرج اسسٹنس سکیم کے تحت
حکومت نے معاملات نپٹانے کی مقررہ مدت میں ترمیم کی
جموں// سٹیٹ میرج اسسٹنس سکیم کی موثر عمل آوری اورسکیم کے تحت معاملات کو نپٹانے میں غیر ضروری تعطل سے نپٹنے کے لئے حکومت نے مختلف سطحوں پر مقررہ مدت میں ترمیم کی ہے۔واضح رہے کہ اس سلسلے میں پہلے سے جاری سرکیولر کی ترمیم شدہ کاپی حکومت نے جاری کی جس میں ہائی کورٹ کی جامنب سے دی گئی ہدایت کے تحت معین مدت میں ترمیمن کی تفصیل دی گئی ہے۔مقررہ مدت میں ترمیم کے تحت ضلع سوشل ویلفیئر افسر کے لئے3 کام کاج کے دن کی مدت مقرر کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر جو کہ ان معاملوں کو منظوری دینے کا اختئیار رکھتے ہیں، ان کے لئے6 کام کاج کے دن جبکہ سماجی بہبود محکمہ ڈائریکٹر خزانہ کے لئے5 کام کاج کے دن سکیم کے تحت معاملکات کو نپٹانے کے لئے مقرر کئے گئے ہیں۔ تاہم سکیم کے تحت معاملات کے نپٹارے کے لئے رقومات دستیاب ہونا لازمی ہے۔سکیم کے تحت محکمہ سماجی خطہ اخلاس کے نیچے گذر بسر کرنے والے کنبوں سے تعلق رکھنے والی غیرب لڑکیوں کے لئے25 ہزار روپے کی یک وقتی مالی امداد اور پانچ گرام سونا فراہم کرتا ہے۔
بشیر ڈار کی صدارت میں سبارڈ نیٹ لیجسلیشن کمیٹی کااجلاس
جموں// ایم ایل ایل بشیر احمد ڈار کی صدارت میں قانون ساز اسمبلی کی سبارڈینیٹ لیجسلیشن کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی اور محکمہ خوراک، شہری رسدات اور امور صارفین کے رولز، سوب رولز ، بائی لاز کا جائیزہ لیا۔ارکان اسمبلی مبارک گُل، مشتاق احمد شاہ اور ڈاکٹر کرشن لال نے میٹنگ میں شرکت کر کے ایف سی ایس اینڈ سی اے کے کام کاج میں مزید بہتری لانے کے لئے اپنی آراء پیش کیں۔میٹنگ میں محکمہ خوراک کی کارکردگی پر سیر حاصل بحث ہوئی ۔ اس کے علاوہ محکمہ کے سروس ریکروٹمنٹ رول1990 اور دیگر رولز پر غور وخوض کیا گیا۔ناظم محکمہ خوراک آر اے انقلابی نے کمیٹی کو محکمہ کی سرگرمیوں کے بارے میں روشناس کیا۔میٹنگ میں کنٹرولر ایل ایم ڈی آر کے کٹوچ، سپیشل سیکرٹری قانون و انصاف اے آر فیاض، جوائنٹ ڈائریکٹر ایف سی ایس اینڈ سی اے منصور اسلام، جوائنٹ کنٹرولر ایل ایم ڈی وی ایس سمبیال، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ سنجے وششٹ اور ایف سی ایس اینڈ سی اے و اسمبلی سیکرٹریٹ کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔
نائب وزیر اعلیٰ نے امرت سکیم کے تحت پروجیکٹوں کا جائز ہ لیا
جموں / نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے امرت سکیم کے تحت یو ای ای ڈی کی جانب سے جاری پروجیکٹوں کا جائزہ لیا۔وزیر مکانات و شہری ترقی آسیہ نقاش، وزیر مملکت برائے بجلی سید فاروق احمد اندرابی اس موقعہ پر موجود تھے۔کمشنر سیکرٹری مکانات و بجلی ہردیش کمار ، وائس چیئرمین لاوڈا ، وائس چیئرمین ایس ڈی اے، کمشنر ایس ایم سی، ایس ای ڈرنیج اور دیگر متعلقہ محکمون کے افسران میٹنگ میں موجود تھے۔وزیرکو مطلع کیا گیا کہ امرت کے تحت 70 کروڑ روپے کی مالیت کی 16 سکیمیں ہاتھ میں لی گئی تھی۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہاکہ امرت کے تحت ریاست کے بڑے قصبہ جات لائیے جائیں گے تاکہ ان کو جدید بلدیاتی سہولیات سے آراستہ کیا جاسکے ۔ انہوں نے تعمیراتی ایجنسی کو تمام پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کے لئے کہا۔ نائب وزیراعلیٰ نے سوچھ بھارت ابھیان پر کام کی سست رفتار پر اپنی ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو سکیم کے تحت جاری کاموں میں سرعت لانے کی ہدایت دی ۔ انہوںنے ریاست میں جہلم۔ توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ کے تحت نکاسی آب نظام پروجیکٹوں کے کام کا بھی جائزہ لیا۔آسیہ نقاش نے اس موقعہ پر افسروں کو برف ہٹانے کی مشینیں اور نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کے لئے پمپ تیاری کی حالت میں رکھنے کی ہدایت دی تاکہ ان کا بروقت استعمال یقینی بنایا جاسکے ۔انہوںنے افسروں کو سرینگر میں جدید پارکنگ سہولیات کے پروجیکٹوں کی رفتار میں سرعت لانے کی متعلقہ حکام کو ہدایت دی۔