Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 12, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
12 Min Read
SHARE

مفرورشخص گرفتار،عدالت میں پیش

جموں//پولیس نے ایک کیس میں ملوث مفرورشخص کوگرفتارکرکے عدالت میں پیش کیاہے۔ تفصیلات کے مطابق جانی پورپولیس سٹیشن کی ٹیم نے مفرورشخص رمیش کمارولد باری رام ساکن مٹھی جموں کوگرفتارکرکے اسے عدالت میں پیش کیا۔رمیش کمار ایف آئی آر نمبر 130/2016 ،زیردفعہ379/34RPCمیں ملوث تھااوراس کے خلاف کورٹ نےU/S 512 Cr.PCکے تحت وارنٹ بھی جاری کیاتھا۔پولیس نے یہ کارروائی ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرجموں راج پال سنگھ اورایس پی سٹی نارتھ جموں ڈاکٹرونودکمارکی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔
 

چیف انفارمیشن کمشنر گورنر سے ملاقی

جموں / سٹیٹ چیف انفارمیشن کمشنر خورشید احمد گنائی نے آج یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہر اکے ساتھ ملاقات کی ۔انہوں نے گورنر کو کمیشن کے کام کاج کے بارے میں جانکاری دی۔اس دوران انہوں نے انتظامی نظام بالخصوص عوامی خدمات نظام میں مزید جواب دہی اور شفافیت پیدا کرنے کے لئے ممکنہ اقدامات کو بھی زیر بحث لایا۔ 
 

کے وی آئی بی کی جائزہ میٹنگ منعقد

لوگوں کو سکیمو ں کی جانکاری دینے پرزور

جموں / کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ کے وائس چیئرمین منصور حسین سہر وردی نے لوگوں کو بورڈ کی سکیموں سے روشناس کرانے کے عمل میں شمالی ریاستوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لئے بورڈ کو مبارک باد دی ہے ۔جموں میں ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے افسروں پر زور دیا کہ وہ مزید تند ہی اور لگن کے ساتھ کام کر کے اہداف کو حاصل کرنے کے علاوہ لوگوں کو بورڈ کے پروگراموں اور سکیمو ں کے بارے میںجانکاری دی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ بالخصوص نوجوان مستفید ہوسکیں۔سیکرٹری کے وی آئی بی رشید احمد قادری کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔سہروردی نے کہا کہ بیداری پروگرام دور دراز علاقوں میں منعقد کئے جانے چاہئیں تاکہ بے روزگار نوجوان آسانی سے اپنا روزگار کما سکیں۔میٹنگ میں بتایاگیا کہ مختلف کارخانہ داروں اور یونٹوں کی طرف سے تیار کی جانے والی اشیاءکی فروخت کے لئے 125کروڑ روپے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔اس موقعہ پر مزیدبتایا گیا کہ بورڈ کی طرف سے کئی نئی تجارتی سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں جن میں ہنر افراد کو تربیت دی جائے گی۔
 

رانی بلوریہ کی صدارت میں ایتھکس کمیٹی کااجلاس

جموں / جموں وکشمیر قانون ساز کونسل کی ایتھکس کمیٹی کی ایک میٹنگ ایم ایل سی رانی گارگی بلوریہ کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔اس موقعہ پر کمیٹی کے کام کاج سے متعلق مختلف پہلوﺅں پر تبادلہ خیال کیا گیااور چیئرپرسن نے ایوان کے اندر اور ایوان سے باہر ارکان کی طرف سے اخلاقی اقدار پر عمل پیرا رہنے پر زور دیا ۔ ارکان قانون سازیہ سریندرموہن امباردار اور وبودھ گپتا نے میٹنگ میں شرکت کی اور ایتھکس کمیٹی کے کام کاج کے حوالے سے اپنی تجاویز سامنے رکھیں۔کمیٹی نے کہا کہ وہ ارکان کو عوامی نوعیت کے معاملات سیشن کے دوران اُبھرنے کا بھرپور موقعہ دے گی ۔کمیٹی نے تجویز دی کہ ارکان کو پہلے سے ہی اپنے سوالات کونسل سیکرٹریٹ کو پیش کرنے چاہیئے تاکہ متعلقہ محکموں سے تفصیلی جواب مل سکے۔کونسل سیکرٹریٹ کے کئی اعلیٰ افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔
 

بین ریاستی یوتھ ایکسچینج پروگرام کا آغا ز 

جموں / تعلیم کی وزیر مملکت پریاسیٹھی نے نہرو یواکیندر سنگھٹن کی طرف سے منعقد کئے گئے ایک بھارت شرست تھا ۔بھارت کے تحت سٹیٹ یوتھ ایکسچینج پروگرام کی شروعات کی۔اس پروگرام میں تامل ناڈو کے 50اور ریاست جموں وکشمیر کے 50نوجوان شرکت کر رہے ہیں ۔افتتاحی تقریب آج گورنمنٹ وومنز کالج گاندھی نگر جموں میںمنعقد ہوئی ۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر کالجز ، پرنسپل وومنز ڈگری کالج گاندھی جموں، سٹیٹ ڈائریکٹر نہرو یووا کیندر کے علاوہ کئی دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔پریاسیٹھی نے اس موقعہ پر کہا کہ یہ مشن 31اکتوبر 2015ءکو شروع کیا گیا اور اس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ مختلف ریاستوں کی ثقافت اور کلچر کی عکاسی کی جاسکے ۔وزیر موصوفہ نے تامل ناڈو کے نوجوانوں کا ریاست میں خیر مقدم کیا۔ 
 

عبدالقیوم وانی نے امریکی صدرکے اعلان کی مذمت کی 

جموں//ایمپلائزجوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدرعبدالقیوم وانی نے امریکہ کی طرف سے قبلہ اول بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔یہاں جاری پریس بیان میں ایمپلائزجوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدرعبدالقیوم وانی نے بیت المقدس کواسرائیل کی دارالحکومت بنانے کے اعلان کوامریکہ کی ساز ش سے تعبیرکیا۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے تاناشاہی پر مبنی اس اعلان سے عالم اسلام کے دل مجروح ہوئے ہیں اور مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی بھی اقدام دنیا بھر کے مسلمانوں کو اشتعال دلا سکتا ہے جو نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے امن، سلامتی اور استحکام کیلئے سنگین ہو سکتاہے۔وانی نے اس مسئلے پر اقوام متحدہ کے ردعمل کاخیرمقدم کیا۔
 

 بینک گارڈس کی ہلاکت ،وزیراعلیٰ نے مذمت کی 

جموں// وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کیلر شوپیاں میں ایک کیش وین کے ساتھ جارہے دو سیکورٹی گارڈس کی ہلاکت کی سخت مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے اس واقعہ کو بدقسمتی سے تعبیر کیا جس میں عوام کے پیسے کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کو ہلاکت کیا گیا ہے۔محبوبہ مفتی نے ہندوارہ میں ایک تلاشی کارروائی کے دوران ایک خاتون کی ہلاکت پر بھی دُکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ وہ ہمیشہ تشدد کے منفی اثرات کے بارے میں خبردار کرتی آرہی ہے۔انہوں نے سول سوسائٹی سے ایک بار پھر اپیل کی کہ وہ آگے آکر نوجوانوں کا مستقبل محفوظ اور پُر امن بنائیں۔
 
 

جے ڈی اے اراضی کی نشاندہی :83میں سے33دیہات کا کام مکمل

حکومت کی سب ڈویژنل مجسٹریٹوں کوموجودہ صورتحال پیش کرنے کی ہدایت

جموں//حکومت جموں وکشمیرنے سب ڈویژنل مجسٹریٹوں کوہدایات دی ہیں کہ وہ جے ڈی اے زمینوں کی نشاندہی کے عمل کو جلد ازجلد مکمل کرکے حکومت کوتفصیلی رپورٹ پیش کریں۔ جے ڈی کے مطابق جموں شہر میں جے ڈی اے کی 1,510ایکڑزمین پرناجائزقبضہ ہے اورابھی 6818 ایکڑ کی نشاندہی کرنا باقی ہے ۔ڈپٹی کمشنر کمارراجیورنجن نے سب ڈویژنل مجسٹریٹوں کوہدایات دی ہیں کہ وہ جے ڈی اے زمین کی تازہ صورتحال کے بارے میں تفصیلات پیش کریں اورنشاندہی کاکام جلدازجلد مکمل کریں اورمحکمہ مال کے فیلڈعملہ کی ہفتہ وار میٹنگوں کے انعقا دکویقینی بنائیں۔ترجمان نے کہاکہ 83دیہاتوں میں سے 33 میں نشاندہی کاکام مکمل کیاگیاہے ۔قابل ذکرہے کہ سال 1973 ءسے جموں وکشمیرحکومت نے 4979ایکڑزمین جے ڈی اے کوڈیولپمنٹ کی غرض سے منتقل کی ہے۔جے ڈی اے کی طرف سے 1973 سے اب تک صرف 2245ایکڑزمین کی ہی نشاندہی کی ہے جبکہ ابھی تک قبضہ کی گئی330ایکڑاراضی کی نشاندہی کرناباقی ہے ۔جموں میں جے ڈی اے کی 1510ایکڑپرناجائزقبضہ ہے ۔
 

چنہنی سڑک حادثہ:وزیرا علیٰ اورنیشنل کانفرنس کا اظہار دُکھ

جموں// وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے دوروزقبل ادھمپور ضلع کے چنہنی علاقے میں پیش آئے سڑک حادثے میں 6افراد کے جاں بحق ہونے پر دُکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے ۔وزیر اعلیٰ نے سوگوار کنبوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کی ابدی سکون کے لئے دعا کی۔محبوبہ مفتی نے اس حادثے میں زخمی ہوئے افراد کے ساتھ بھی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ادھمپور ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات دستیاب کریں۔وزیر اعلیٰ نے ٹریفک حکام کو قومی شاہراہ کے ساتھ ساتھ دیگر مقامات پر بھی ٹریفک قوانین کی سختی سے عمل آوری کو یقینی بنانے کی ہدایت دی تاکہ اس طرح کے حادثات کو روکا جاسکے۔علاوہ ازیں نیشنل کانفرنس کے صدرفاروق عبداللہ اورقائمقام صدرعمرعبداللہ دوروزقبل ادھمپور ضلع کے چننئی علاقے میں پیش آئے سڑک حادثے میں 6افراد کے جاں بحق ہونے پر دُکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔تعزیتی پیغامات میں نیشنل کانفرنس لیڈران نے اللہ تعالیٰ سے مرحومین کے روح کی تسکین اورلواحقین کوصبرجمیل عطافرمانے کی دعاکی۔صوبائی صدرجموں نیشنل کانفرنس دویندرسنگھ رانا ،ضلع صدرادھم پور سنیل ورما کے علاوہ پشپاڈوگرہ نے بھی ادھم پورچہنینی سڑک حادثے پرگہرے رنج ودُکھ کااظہارکرتے ہوئے غمزدہ کنبوں کے ساتھ گہری ہمدردی ظاہر کی ہے۔
 

پنچایت جگٹی میں گرام سبھاکاانعقاد

جموں//بلاک ترقیاتی دفتر نگروٹہ کی جانب سے پنچایت جگٹی میں ایک گرام سبھا کا انعقاد کیا گیاجس کی صدارت مقامی گرام سیوک نے کی۔گرام سیوک یونس ملک نے دور دراز کے علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کی پریشانیاں سنیں اور وھاں پر لوگوں کے سال2018.19 میں ہونے والے کاموں کا خاکہ تیار کیا گیا۔اس موقع پر الگ الگ وارڈو سے آئے ہوئے لوگوں نے اپنے اپنے کام گرام سیوک کو نوٹ کروائے۔اس دوران سابق سرپنچ آسا رام۔دیگر پنچ حضرات اور مقامی لوگ جن میں عبدل غنی۔نسیم بی بی عبدل رفیق۔محمد لطیف ودیگران موجود تھے اورانہوں نے گرام سیوک کا شکریہ ادا کیا اور ان سے اپیل کی کے وہ ہفتہ میں ایک دو دن پنچایت گھر میں ضرور تشریف لائیں۔تاکہ لوگوں کی پریشانیاں حل ہو سکیں۔
 

ریٹائرڈایس پی رشی ڈوگرہ نیشنل کانفرنس میں شامل

جموں//ریٹائرڈسپرانٹنڈنٹ آف پولیس پروفیسررشی ڈوگرہ نے شیرکشمیربھون میں پارٹی سرپرست ڈاکٹرفاروق عبداللہ کی موجودگی میں نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختتارکی۔اس دوران پارٹی سرپرست ڈاکٹرفاروق عبداللہ ودیگرلیڈران نے پروفیسررشی ڈوگرہ کاپارٹی میں والہانہ استقبال کیااورامیدظاہرکی کہ پروفیسررشی کی شمولیت سے پارٹی زمینی سطح پرمضبوط ہوگی۔فاروق عبداللہ نے کہاکہ نیشنل کانفرنس جموں ریاست جموں وکشمیرکی عوام کی خدمت اورریاست میںامن اورترقی یقینی بنانے کی خواہاں ہے۔ اس موقعہ پرپارٹی لیڈران نے نیشنل کانفرنس کارکنان پرزوردیاکہ وہ اپنے علاقوں کے لوگوں کودرپیش مسائل کے ازالہ کےلئے اقدامات اُٹھائیں ۔رشی ڈوگرہ ،پولیس میں ملازمت جوائن کرنے سے پہلے پروفیسرتھے ۔انہوں نے کہاکہ وہ نیشنل کانفرنس کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت کریں گے اورپارٹی کے منشورکوزمینی سطح پرلیجائیں گے۔اس موقعہ پر ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹرشیخ مصطفےٰ کمال، صوبائی صدرجموں دویندرسنگھ رانا، ضلع صدرریاسی بابوجگجیون لال، سینئرلیڈرصراف سنگھ ناگ، صوبائی سیکریٹری شیخ بشیراحمد، دپیندرکور، ستونت کورڈوگرہ،انل دھر، پشپ ڈوگرہ، دلشادملک، ریتاگپتا، کے ڈی سنگھ، رشیدہ بیگم، روہت کیرنی ، کومل منہاس، آشامہرہ، تاراچندودیگران بھی موجودتھے۔
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کرگل وجے دیوس:منوج سنہا کا شہیدوں کو سلام
برصغیر
وحید پرہ کا بجلی بل ایمنسٹی کے اعلان کے متعلق باقاعدہ حکم جاری کرنے میں تاخیر پر تشویش
تازہ ترین
مرمو نے ’ کارگل وجے دیوس‘ پر فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا
برصغیر
کرگل وجے دیوس: ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمیں متاثر کرتی رہیں گی: وزیراعظم
برصغیر

Related

تازہ ترینجموںصفحہ اولکشمیر

جموں و کشمیر میں 28 تا 30 جولائی شدید بارش اور فلش فلڈ کا الرٹ: محکمہ موسمیات

July 26, 2025
جموں

میڈیکل اسٹیبلشمنٹ کا لائسنس منسوخ

July 26, 2025
جموں

جموں اور بٹوت میں2پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار

July 26, 2025
جموں

جموں کے بازاروں میں نقد لین دین اب قصہ پارینہ | ڈیجیٹل رجحان فروغ پاگیا،سودا سے لیکر سفر تک ہر جگہ ڈیجیٹل ادائیگی

July 25, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?