سرینگر// پولیس نے شہر میں چوری کی ایک واردات میں ملوث شخص کی پہچان کیلئے عوام سے تعاون طلب کیا ہے ۔پولیس میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خانیار پولیس اسٹیشن کو مذکورہ شخص کی تلاس ہے جو چوری کی واردات میں ملوث ہے ۔پولیس نے اس می تصویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ پھرن پہننے اس شخص کے خلاف پولیس تھانہ خانیار میں ایف آئی آر زیر نمبر 16/2018زیر دفعات 454,380 آر پی سی درج ہے ۔پولیس نے کہا ہے کہ اگر کسی بھی شہری کو مذکورہ شخص کے بارے میں کوئی جانکاری ہو تو وپ پولیس اسٹیشن خانیار کے ان نمبرات 9469665786, 9596770660 اور 9596770874 پر رابطہ کرے۔ پولیس نے کہا ہے کہ جو کوئی بھی شہری مذکورہ چور کے بارے میں اطلاع یا جانکاری دے گا ،اس کا نام صیغہ راز رکھا جائے گا۔