جموں//جموں کشمیرکے گوجربکروال طبقہ کے لوگوں نے ایک مرتبہ پھرمربوط قبائلی پالیسی مرتب کرنے کی مانگ کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ خانہ بدوش لوگوں کی بازآبادکاری کیلئے ایک جامع پالیسی مرتب کی جائے۔ ۔واضح رہے کہ یہاں قبائلی طبقہ کے لوگوں کودرپیش مشکلات پرغوروخوض کرنے کیلئے ٹرائبل ریسرچ اینڈکلچرل فائونڈیشن کی طرف سے ایک پروگرام منعقدکیاگیاجس کی صدارت نامورمحقق ڈاکٹرجاویدراہی کررہے تھے۔۔اس دوران مقررین نے حکومتی پرزور دیاہے کہ وہ خانہ بدوش گوجربکروال طبقہ کے لوگوں کی مستقل رہائش کابندوبست کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے تاکہ یہ لوگ صحت ،تعلیم اور دیگرسہولیات سے مستفیدہوسکیں۔ڈاکٹرجاویدراہی نے اپنے خطاب میں کہاکہ قبائلی لوگوں کو ان کے طرزرہن سہن میں خلل کے بغیراور ان کے مزاج کے مطابق ہی ترقی دی جائے جیسے کہ اس ضمن میں اس جامع قبائلی پالیسی ہی جہالت ، معاشی بگاڑ اور احساس کمتری خانہ بدوش لوگوں سے ختم کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگراس طرح کی پالیسی مرتب دی جائے گی توان لوگوں کو جنگلات و آبائی زمینوں پرملک کے دوسرے قبیلوں کی طرح حقوق ملنے کی راہ ہموار ہوسکے گی۔