سرینگر//عرس مبارک حضرت پیران پیر غوث العظم حضرت سید عبدالقادر جیلانیؒ کے سلسلے میں میر واعظ کشمیر مولانا ریاض احمد ہمدانی سوموار 6ماہ ربیع الثانی (25دسمبر ) دوپہر بارہ بجے کے بعد تاریخی خانقاہِ معلی حضرت میر سید علی ہمدانی میں حضرت محبوب سبحانی شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کی پاک سیرت ، علمی اور روحانی کمالات پر واعظ تبلیغ فرمائیں گے۔ نمازِ کے بعد حسب روایت ختمات المعظمات، اوراد خوانی کی مجلس آراستہ ہوگی۔ عرس کے سلسلے میں 8ربع الثانی بدھوار 27دسمبر قدیم زیارت حضرت پیر دستگیر صاحب پر سرائے بالا میں 12بجے دن کے بعد مولانا ہمدانی وعظ فرمائیں گے جبکہ اختتامی تقریب کے موقعے پر حسب قدیم درگارہِ غوثیہ رحباب صاحب ؒ عالی کدل میں نمازِ جمعہ سے قبل واعظ فرمائیں گے۔