سرینگر//ماہ شعبان اور لیلۃ البرات کی فضیلت کے سلسلے میں سرینگر کے تاریخی خانقاہِ معلی بانی اسلام کشمیر حضرت میر سید علی ہمدانیؒ میںآج(بدھ) 6ماہ شعبان المعظم بمطابق 3مئی خصوصی تقریب کا انعقاد ہورہاہے۔ نمازِ ظہر سے قبل مولانا ریاض احمدہمدانی (سرپرست اعلیٰ بقعہ عالیہ ) نے خانقاہِ معلی وعظ و تبلیغ فرمائیں گے۔ نمازِ ظہر کے بعد حسب قدیم خطمات المعظمات، دورد و ازکار اور اوراد خوانی کی مجلس آراستہ ہوگی۔