سرینگر// خانقاہ معلی سرینگر میں کل بعد معمولات ایک علمی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمد قانونگونے اُس حدیث مبارک کی تشریح کی جس کی علمی وضاحت معروف محدث شیخ علی متقی قاضی ؒ نے فرمائی ہے۔ جس میں حضور اقدس ؐ نے امت کے مردو زن کو اس ذمہ داری کا مکلف بنایا کہ مرد اپنی آمدنی کے لحاظ سے اپنی زندگی بسر کرے اور عورت پر ذمہ داری ہے کہ وہ مرد کے ان حالات سے اشتراک کرے۔ یہی عمل زندگی کے ہر شعبے میں اطمینان بخشنے کی قوت رکھتی ہے۔ عورت ہی ایسی پاکیزہ حیثیت کا نام ہے جو اس اشتراک سے معمار قوم بن سکتی ہے۔ مرد کے ساتھ تعاون زندگی اولاد کی تربیت اور اخلاق کے عروج کی ضامن ہے۔ انہوںنے کہاکہ اگر مرد اور عورت یہ ذمہ داری قبول کرکے نہ نبھائے تو حسرت زندگی اور عالم دنیا پر نقص امن حاوی ہونے کا اندیشہ ہے۔ آج کل کے جوحالات ہے، وہ اسی غیر ذمہ داری کانتیجہ ہے۔ لہذا ہم پر ذمہ داری ہے ہم حضور اقدسؐ کے اس فرمان مقدس کی تعمیل کرے۔