سرینگر//خانقاہ معلی سرینگر میں آج 6محرم الحرام کوایک سیرتی تقریب منعقد ہوگی جس کے بعد معمولات تا نماز عصر منعقد ہوگی۔ تقریب میں حضرت امام حسین ؓ اور شہدائے کربلاؓ کی عظیم قربانیوں کے گوشوں پر انجمن حمایت الاسلام صدر مولانا خورشیداحمد قانونگو خطاب کریں گے۔ایسی ہی مجلس 11محرم کو بعد معمولات تانماز ظہر زیارت غوثیہ خانیارمیں منعقد ہوگی جہاں اسی موضوع پر مولانا قانونگو خطاب کریںگے۔