سرینگر// عرس ختلان کی متبرک تقریب آج خانقاہ معلی میں منعقد ہورہی ہے ۔ یہ وہ دن ہے جب حضرت شاہ ہمدانؒ وصال فرما کر پورے 6مہینے طویل سفر کے بعد ختلان میں سپرد خاک کئے گئے۔ آج حسب روایت مجالس کے علاوہ بعد معمولات صدر انجمن حمایت الاسلام مولانا خورشید احمد قانونگو اس تاریخی دن کی اہمیت و روحانی پس منظر پر بیان کرینگے۔