سرینگر//خانقاہ سوختہ نواکدل میں سڑک دھنسنے سے مکینوںمیں خوف و ہراس اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ علاقہ میں سڑکیں خستہ حال ہیںجس کی وجہ سے عبورومرور میں سخت دشواریوں کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مکینوںکاکہنا ہے کہ سٹریٹ لائٹ نہ ہونے کے باعث شہریوںکو امام باڈہ اور مساجد میں جانے سے مشکلات درپیش ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حضرت سید محمد موسوی ؒ کے آستان عالیہ کے قریب سٹریٹ لائٹ بے کار ہیں اور6محرم کو یہاں سے جلوس برآمد ہوتا ہے۔ مقامی آبادی نے انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ علاقہ میں عوام کو درپیش مسائل کا ازالہ کیاجائے تاکہ محرم کے ایام کے دوران مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔