سرینگر// خانقاہ اکملیہ حول میں خلیفہ اول حضرت سیدناابوبکر صدیق ؓ کے شان میں ایک سیرتی مجلس کا انعقاد ہوا جس میں زعمائے انجمن حمایت الاسلام مولاناخورشید احمد قانونگو، مولانا شوکت حسین کینگ اور مولانا عبدالحق اویسی موجود تھے۔ جس میں حاضر مقررین نے حضرت صدیق اکبرؓ کے گراں قدر و بلند کارنامہ ہائے اسلامیہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ خلیفہ دومؓ نے درسگاہ نبوتؐ لاتحزن کی تعلیم حاصل کرتے ہوئے دین کے نفاذ میں مشکلات ، درپیش مسائل کے دوران خوف و غم پر سوار ہوتے ہوئے دشمنان اسلام سے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اہل اسلام کیلئے پیغام چھوڑا کہ ایسے مسائل ہمیشہ ابھرتے نظر آئینگے لیکن اسی تعلیم پر گامزن ہوتے ہوئے مسلمانوں کی کامیابی کا راز ہے۔