سرینگر// خانقاہِ معلی میں کل صبح صادق ہی ایک پُروقار اور روح پرور تقریب کا انعقاد ہوا جس میں قرآن خوانی، خطمات المعظمات، درورد و ازکار، نعت و منقبت اور اوراد خوانی کی مجلس آراستہ ہوئی۔ جس کی پیشوائی امام بقعہ عالیہ حاجی امام غلام محمد ہمدانی نے کی۔ بعد میں ایک تقریب بسلسلہ مناسبت یوم وصال مرحوم امام حیٰ خانقاہِ معلی حاجی پیر مولوی عزیز الدین ہمدانی منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت مولانا ریاض احمد ہمدانی نے کی ۔اس موقعہ پردرگاہ حضرت بل کے الحاج ڈاکٹر پروفیسر میر محمد طیوب کاملی، الحاج مولانا شوکت حسین کینگ، بقعہ عالیہ کے منصب دار سید مشتاق احمد ہمدانی اور مولوی خورشید احمد قانون گو، میر بشیر احمد کینٹ کے علاوہ جے کے ایک ایل ایف شیخ عبدالرشید نے مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور اپنے خطبات میں قرآن اور حدیث کی روشنی میں امام کے رتبے ، عزت اور منصب پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے آخر پر مرحوم امام کے مرقد پر اجتماعی فاتحہ خوانی، گلباری کی گئی اور چادر چڑھائی گئی۔