سرینگر//ایم ایل اے خانصاحب اور پی ڈی ایف سربراہ حکیم محمد یٰسین نے کہا کہ خانصاحب کانسچیونسی کے تمام آمدورفت کی نئی سڑکیں اور پُرانی سڑکوں کی تجدیدومرمت کے کام کو ہنگامی بنیادوں پردر دست لیا گیا ہے۔ ا س میں شم آباد، کرشی پورہ، فالژھل سڑک کی تعمیر اور اسکی میکڈمازیشن کو تقریبا دو ماہ میں مکمل کیا جائے گا ۔یہ بڑامنصوبہ PMGSYکے تحت تقریباً 4.25کروڑ کی لاگت سے تیار کیا جارہا ہے۔ حکیم یٰسین نے متعلقہ انجینئروں کے ساتھ خانصاحب کانسچیونسی میں جاری مختلف منصوبوں پر جاری کام کی رفتار کا جائزہ لیا اور کہا کہ ڈبلی پورہ ، ہاری وتنا ، زبگلو ، نند پورہ ،وارگام سڑک پر تقریباْ 3 کروڑ کی لاگت کا تخمینہ ہے اوراسی سال پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسکے لئے پہلے ہی NABARD سے مجوزہ رقم واگزار کی جا چکی ہے اور موقعہ پر ہی انجینئر صاحبان سے کہا کہ تمام سڑکوںپر جاری کام کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے تاکہ اسی سیزن میں کام مکمل کیا جاسکے۔ حکیم یاسین نے متعلقہ حکام پر زوردیا کہ واتر پورہ ، لولی پورہ ، شولی پورہ، لاسی پورہ ، سیتھارن او رنگزبل،لاسی پورہ سڑکوں کو اسی سال پورا کیا جائیگا اور ٍاسکے لئے رقم PMGSYسکیم کے تحت پہلے ہی مختص کی جاچکی ہے۔ حکیم یٰسین نے مزید کہا کہ آمد ورفت کی سڑکوں سے ہی اقتصادی انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے اور اسی لئے زنجینئروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جن علاقوں میں رابطہ سڑکوں کا فقدان ہے جلدی سے DPRتیار کیا جائے تاکہ ان علاقوں کو بھی جلد از جلد رابطہ سڑکوں کے ساتھ جورا جائے۔ انہوں نے کہا کرمشورہ ، دریگام، آرام پورہ ، لانورہ، بانڈر پورہ تا آریگام سڑک بھی آئندہ منصوبہ میں رکھی ہے ۔ جو CRFکے تحت تقریباْ 17کروڑ کی لاگت سے تیار کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خانصاحب ۔ شنی پورہ ۔ کلشی پورہ ۔ سونہ پاہ ۔ سڑک کے لئے DPRتیار کرکے مرکزی سرکار کی منظوری کے لئے بھیجا ہے۔ اور رایتھن۔ وترڈ تا نیگو سڑک پر عنقریب NABARDکے تحت کام شروع کیا جائے گا جس پر تقریباْ 3کروڑ کی لاگت کا تخمینہ ہے اور لوگوں سے کے گء وعدوں کے مطابق خانصاحب کانسچیونسی میں اور منصوبوں کے علاوہ رابطہ سڑکوں کا جال بچھایا جائیگا۔ اس سے پہلے حکیم یاسین نے عوامی دربار میں لوگوں کے مسائل اور مانگوں کو غور سے سُنا جو خانصاحب کانسچیونسی کے مختلف علاقوں سے آئے تھے اور لوگوں سے وعدہ کیا کہ تمام کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں گے اور عوامی تعاون سے خانصاحب کانسچیونسی کو ایک ماڈل کانسچیونسی بناؤں گا جو میرا بنیادی اور دیرینہ خواب ہے۔