سرینگر//وسطی کشمیر میں بڈگام ضلع کے خانصاحب علاقے میں ایک نوجوان کرکٹر،جسے اُسکی بیٹنگ صلاحیت کیلئے جانا تھا، دورانِ کھیل دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔
نیوز ایجنسی کے ڈی سی کے مطابق مذکورہ30سالہ اعجاز احمد میر ولد محمد سبحان میر ساکن کرمشورہ، بڈگام کو کھیل کے دوران دل کا دورہ پڑا اور وہ ایک دوڑ پوری کرتے ہوئے اچانک گر کر بیہوش ہوگیا۔
اُسے سب ضلع اسپتال خانصاحب پہنچایا گیا جہاں اُسے مردہ قرار دیا گیا۔
مقامی آبادی نوجوان کرکٹ کھلاڑی کی اچانک موت سے صدمے کا شکار ہے۔