Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

خاندان معاشرے کا بنیادی عنصر ہے | تعلیم وتربیت میں گھریلو ماحول کا کلیدی کردار فکر انگیز

Towseef
Last updated: August 22, 2024 12:11 am
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

حمیرا بنت فرید

ہماری نسل نو آج مختلف شعبوں سے وابستہ ہے ۔ زمانہ طالب علمی میں قوم و ملت کی خدمت کا جذبہ سر چڑھ کر بول رہا ہوتا ہے لیکن عملی زندگی میں جب قدم رکھتے ہیں تو یہی جوش و جذبہ معدوم ہوتا نظر آتا ہے مثلاً ایک میڈیکل کا طالب علم ڈاکٹر بننے کے بعد کسی دور دراز پسماندہ علاقے میں تعینات کئےجانے پر ہچکچاتا ہے کیونکہ اتنی محنت اور اخراجات کے بعد اس کے لئے وہاں اپنا مستقبل روشن نظر نہیں آتا۔ ایسے نوجوانوں کی تعداد بہت قلیل نظر آتی ہے جو اپنی تمام تر توانائیاں اور کوششیں اپنی قوم و معاشرےکو بام عروج پر پہنچانے کے لئے صرف کریں۔ بیشتر نوجوانوں کی کاوشیں اپنی اور اپنےخاندان کے گرد گھومتی ہیں۔ یہ درست ہے کہ انسان کی گھریلو ذمہ داریوں کی ادائیگی اس کا اولین فرض ہے لیکن اس کے ساتھ ایک بہتر معاشرے کی تشکیل میں بھی ان کا کردار اہم ہے۔ دیکھا جائے تو اس میں سارا قصور نوجوانوں کا نہیں، ایسےکئ عوامل ہیں جو نوجوانوں کی اس راہ میں رکاوٹ کا باعث ہیں جن پر اگر توجہ دی جائے تو صورت حال میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔

خاندان معاشرے کا سب سے اہم اور بنیادی عنصر ہے۔ نسل نوکی تعلیم و تربیت میں والدین کا کردار اور گھریلو ماحول انتہائی کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ یہ پہلا ادارہ اور پہلا مدرسہ ہے، جہاں بچے اخلاق، اقدار، عادتیں اور روایات سیکھتے ہیں۔ یہاں بچوں کی منفی یا مثبت شخصیت پروان چڑھتی ہے۔

تربیت ڈھنگ سے کی گئی ہو تو وہ ایک مثبت اور بہترین تبدیلی کا استعارہ بن کر نمودار ہوتے ہیں۔ یہ تب ہی قوم و ملت کے لیے کارگر ثابت ہو سکتے ہیں جب ان پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائےتو معاشرے کو سلجھے ہوئے با کردار افراد میسر آسکیں گے، جو کسی بھی معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

خاندان کے بعد اہم کردار تعلیم اداروں کا ہوتا ہےکسی بھی ملک کے تعلیمی ادارے نوجوانوں کی ذہن سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس میں شک نہیں کہ اچھی تعلیم بہت ہی اہم ہے۔ کیوں کہ تعلیم ترقی کی کنجی ہے۔ کسی بھی ملک کی ترقی اور اس کے نوجوانوں کے ذہنی ارتقاء کا اندازہ وہاں کی تعلیمی حالت سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔ نسلِ نو کی تعلیم و تربیت کلچر، تہذیب وثقافت اور دورِ حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق ہونی چاہیے لیکن افسوس ہم ابھی تک اس میں پیچھے ہیں۔

بہت سے نوجوان ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں لیکن انہیں کوئی ایسا پلیٹ فارم نہیں ملتا، جہاں دوسرے ہم خیال نوجوانوں کے ساتھ مشترکہ طور پر اپنی کوششوں کے ذریعے اپنے وطن کو استحکام بخش سکیں، کیونکہ کوئی بھی نوجوان چاہے جتنا بھی قابل ہو تنہا کوئی بھی کام احسن طریقے سے سرانجام نہیں دے سکتا۔ ایسی صورت حال میں یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے اداروں کے قیام عمل میں لائے، جہاں ایسے نوجوانوں کی رہنمائی کی جائے، ان کی مالی معاونت اور انہیں آ گے بڑھنے میں مدد دے۔آج کا نوجوان قوم کے آنے والے کل کی صورت گری کرنے والا ہے، اس لیےان کو بھرپور مواقع دے کر ان کی ذہنی تجزیاتی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے، اگر ایسا ہو تو کیاوجہ ہے کہ پرجوش سرگرم نوجوان اپنی خدمات پیش کرنے میں پس وپیش سے کام لیں۔

اگر نوجوانوں کے کارناموں، ان کی خدمات کی قومی سطح پرتشہیر کی جائے، ان کی خدمات کو سراہا جائے تو اس طرح ان کی حوصلہ افزائی ہوگی اپنی صلاحیتوں کو مزید اُجاگر کریں گے نہ صرف جوش و ولولہ پیدا ہوگا بلکہ دوسرے نوجوانوں میں بھی آگے بڑھ کرجد وجہد کرنے کا جذبہ بیدار ہوگا۔

نوجوان بےشک اپنے مستقبل کے لئے جدوجہد کریں لیکن ایک مرتبہ قدم جمنے کے بعد، خود غرضی سے ہٹ کر ملک کے لئے بھی بے لوث ہو کرسوچیں۔ ترقی کا زینہ صرف اپنے لئے نہ چڑھتے جائیں بلکہ اپنی صلاحیتوں کو دوسروں کی افادیت کا باعث بھی بنائیں نوجوان، حکومت اور ادارے سب مل کر کام کریں گے، تب ہی معاشرے کے مسائل کا خاتمہ ہوسکے گا۔
�������������

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ملک بھر میں عیدالاضحیٰ جوش و خروش سے منائی گئی
برصغیر
جامع مسجد میں نماز عید کی اجازت نہ دئے جانے پر دکھ ہے، حکومت کو عوام پر بھروسہ کرنا چاہئے:وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
تازہ ترین
جموں وکشمیر میں عید الالضحیٰ کی تقریب سعید مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی
تازہ ترین
تاج محل سے امن کی دعا، شاہی جامع مسجد میں ادا کی گئی نماز عیدالاضحیٰ
تازہ ترین

Related

گوشہ خواتین

! تلاشِ وجودکا پہلا قدم خود کا محاسبہ فکر و فہم

June 4, 2025
گوشہ خواتین

رشتے نبھانے کی بنیادی شرط صبر و برداشت غور طلب

June 4, 2025
گوشہ خواتین

آٹیزم سپکٹرم ڈس آرڈر :اسباب، علامات اور علاج فکرو ادراک

June 4, 2025
گوشہ خواتین

عورت کا عزت و احترام ،گھر کے لئے سکون و آرام گھر گرہستی

June 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?