Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

خاندانی سیاست سماجی انصاف کے منافی کانگریس اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے دلتوں اور پسماندہ طبقوں کو استعمال کررہاہے:مودی

Towseef
Last updated: March 3, 2024 8:55 pm
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوزڈیسک
بیگوسرائے// وزیر اعظم نریندر مودی نے’خاندانی سیاست‘ پر شدید حملہ کرتے ہوئے اسے سماجی انصاف کے منافی قرار دیا اور کہا کہ بہار نے کئی دہائیوں سے اس کی وجہ سے نقصان اٹھایا اور جھیلا ہے۔ یہاں بہار کے لیے 27300 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں سمیت 1 لاکھ 62 ہزار کروڑ روپے کے کئی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھتے اور افتتاح کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ خاندانی سیاست اور ووٹ بینک کی سیاست نے بہار کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاندانی سیاست سماجی انصاف کے منافی ہے اور یہ ہنرمندوں کے ساتھ ناانصافی کرتی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) اور کانگریس اپنی اقربا پروری اور بدعنوانی کو چھپانے کے لیے دلتوں، استحصال زدہ طبقات اور پسماندہ طبقات کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی ذہنیت کو سماجی انصاف نہیں سمجھا جا سکتا، بلکہ یہ دراصل اس کے ساتھ دھوکہ ہے۔ مودی نے کہا، “حقیقی سماجی انصاف خوشامد سے نہیں ، مطمئن کرنے سے آتا ہے۔ مودی ایسے ہی سماجی انصاف، ایسے ہی سیکولرازم کو مانتا ہے۔ جب مفت راشن ہر مستحق تک پہنچے، جب ہر غریب مستحق کو مستقل مکان ملے، جب ہر بہن کو گھر ملے۔ گھر میں گیس، پانی کا نل، بیت الخلا ملتا ہے، جب غریب سے غریب کو بھی اچھا اور مفت علاج ملتا ہے، جب سمان ندھی ہر کسان کے بینک اکاؤنٹ میں آتی ہے، تب سیچوریشن ہوتا ہے اور یہی اصل سماجی انصاف ہے، پچھلے 10 برسوں میں جتنے کنبوں تک مودی کی گارنٹی پہنچی ہے، ان میں سب سے زیادھ کنبے دلت، پسماندہ اور انتہائی پسماندہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے سماجی انصاف خواتین کی طاقت کو تقویت دینے کے بارے میں ہے۔ گزشتہ دس برسوں میں 1 کروڑ بہنوں کو بااختیار بنایا گیا ہے۔ مودی نے سوال کیا کہ صرف خصوصی کنبوں کو ہی کیوں بااختیار بنایا گیا جب کہ دیگر کنبوں کو بااختیار بنانے کی دوڑ میں بہت پیچھے چھوڑ دیا گیا۔ لالو پرساد یادو کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ 2014 سے پہلے ریلوے کے وسائل کو کیسے لوٹا گیا۔ نوکری کے نام پر زمینوں کی رجسٹریشن کا واقعہ ملک نے دیکھا ہے۔

مودی کا تمل ناڈو دورہ آج
یواین آئی
چنئی// وزیر اعظم نریندر مودی آج یعنی پیر کے روز تمل ناڈو کا دورہ کریں گے۔تقریباً 14.45 بجے مہاراشٹر کے ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد، مودی ایک ہیلی کاپٹر میں یہاں سے تقریباً 70 کلومیٹر دور کلپکم جائیں گے، جہاں وہ بھاوینی کے ذریعے بنائے جانے والے ملک کے پہلے فاسٹ بریڈر ری ایکٹر کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔وزیر اعظم تقریباً ایک گھنٹہ طویل پروگرام کے بعد ایک بار پھر ہیلی کاپٹر میں چنئی کے لیے روانہ ہوں گے اور آئندہ لوک سبھا انتخابات سے قبل شام 5 بجے کے قریب وائی ایم سی اے گراؤنڈ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی طرف سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ پروگرام کے بعد وہ تلنگانہ روانہ ہوں گے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
وسطی ضلع بڈگام میں رات گئے آگ لگنے سے رہائشی مکان خاکستر
تازہ ترین
پی ڈی پی کاعوامی مسائل کو لیکر احتجاجی مارچ ناکام، معتدد رہنما گرفتار
تازہ ترین
رشوت خوری کے خلاف کریک ڈاؤن،انسدادِ بدعنوانی بیورو نے ڈی ڈی سی ممبرکو ساتھی سمیت گرفتار کیا
تازہ ترین
شری امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ پر یاتریوں کی بڑی تعداد میں آمد شروع
تازہ ترین

Related

برصغیر

تتکال ٹکٹ نظام میں تبدیلی آدھار کوآئی آر سی ٹی سی سے لنک کرانا ہوگا

June 30, 2025
برصغیر

تمام جانداراہمیت کے حامل: مرمو | انسانوں کا جنگلات اور جنگلی حیات کے ساتھ بقائے باہمی کا رشتہ

June 30, 2025
برصغیر

مانسون کی آ مد سے افراتفری | ملک کی کئی ریاستوں میں سیلاب کا خطرہ :محکمہ موسمیات

June 30, 2025
برصغیر

اسٹیل ابھرتے ہوئے ہندوستان کی بنیاد: مودی

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?