جموں //سابق وزیر عبدالغنی وکیل نے اپنے ایک بیان لوگوں سے ریاست میں خاندانی راج کو ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خاندانی راج کو ختم کرنے کی کوشش کی حمایت کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ برھے ہوئے خاندانی حکومت انتی ہی لوگوں کیلئے خطرناک ہے جتنا مذہبی فسادات ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی 30نشستوں میں لوگوں کے پاس سنہرا موقعہ ہے کہ وہ خاندانی راج اور مذہب کے نام پر ووٹ حاسل کرنے والوں کو سبق سکھائیں۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ خاندانی راج اور مذہبی کے نام پر ووٹ مانگے والوں کو شکست دینے کیلئے ان ہاتھوں کو مضبوط کیا جائے جو انکو روکنے کیلئے میدان میں آئے ہیں۔