لندن //امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے تیل کی پیداوار اور تیل برآمد کرنے والے ممالک کے گروپ (اوپیک) کے تعلق سے روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور سعودی عرب کے شاہ سلمان سے بات چیت کی ہے۔جس کے بعددنیا میں سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کا گروپ ’اوپیک ‘ اپنا پروڈکشن کم کرنے پر راضی ہو گیا ہے۔ امریکہ دبائوکے سامنے جھکتے ہوئے اوپیک نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ اپنا پروڈکشن ایک کروڑ بیرل یومیہ کم کردے گا جس سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام آئے گا اور دام بڑھنا شروع ہوں گے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ نے جمعہ کو کوروناوائرس ٹاسک فورس کی پریس ٹاک میں اس کی اطلاع دی۔