یو این آئی
تہران //ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جمعرات کو تہران یونیورسٹی میں حماس کے مقتول سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ پڑھائی ۔آغاز ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر غالب کے خطاب سے ہوا۔انہوں نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ پوری دنیا میں فلسطینی عوام کی آواز تھےاور ‘‘وہ صرف ایک لیڈر ہی نہیں تھے، وہ ایک عقلمند آدمی تھے۔’’انہوں نے کہا، ‘‘ہمارا جواب وہاں ہوگا۔ صحیح وقت اور صحیح جگہ پر۔ ہمارے لیے یہ مشکل ہے کہ ہمارے مہمان کو ہماری سرزمین پر نشانہ بنایا جائے اور ان کا قتل کیا جائے۔’’غزہ کی پٹی میں حماس کے نائب سربراہ خلیل الحیا نے تہران میں اسماعیل حنیہ کی نماز جنازہ سے خطاب کیا۔الحیا نے کہا، ‘‘آ قوم اپنا تابوت اٹھائے ہوئے ہے، اور قوم آج فلسطین اور یروشلم کی آزادی کے مقصد کے لیے جہاد اور مزاحمت کا پرچم بلند کر رہی ہے۔