عظمیٰ نیوز سروس
جموں//کمشنر سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ مندیپ کور نے ڈائریکٹوریٹ آف اربن لوکل باڈیز جموں کی ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے عملائی جانے والی مختلف سکیموں بشمول ایس بی ایم ( یو)، امرت ، آئی ڈی ایم ٹی ، ایف سی ( گرانٹس )، ڈرنیج سیکٹر ، کیپکس کے علاوہ دیگر ترقیاتی کاموں اور جی آئی ایس میپنگ جیسے اَقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔کمشنرسیکرٹری موصوفہ نے متعدد جاری منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور عوامی اہمیت کے ان کاموں کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اُنہوں نے صفائی ستھرائی کے اَقدامات کو عملانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی جس سے میونسپل سالڈ ویسٹ کی صد فیصد پروسسنگ ہوتی ہے اور شہری علاقوں کی خوبصورتی وجمالیات کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے بیوٹیفکیشن اَقدامات کو بڑھایا گیا۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس سے نہ صرف شہری علاقوں کی ماحولیاتی عظمت میں اضافہ ہوگا بلکہ مقامی اِداروں کی مالی استحکام کو یقینی بنانے کے لئے آمدنی میں اِضافے میں بھی بہت مدد ملے گی۔ کمشنر سیکرٹری نے شہری بلدیاتی اِداروں میں موجود انسانی وسائل کا جائزہ لیتے ہوئے اِفسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام خالی اَسامیوں کو پُر کرنے کے حوالے سے جامع تجویز مرتب کریں۔ اُنہوں نے اُنہیں ہدایت دی کہ وہ یو ایل بیز کے سابق ممبران کے زیر اِلتوأ اعزازیہ، ٹیلی فون چارجز اور دیگر اَخراجات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ کمشنر سیکرٹری نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ڈائریکٹوریٹ آف اَربن لوکل باڈیز جموں سے شروع کئے گئے تمام پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ اُنہوں نے اِی۔آفس پلیٹ فارم کے مکمل اِستعمال سے کاغذ کے بغیر کام کے ماحول کی طرف منتقل ہونے کی اہمیت پر زور دیا جو نہ صرف بیوروکریٹک رُکاوٹوں کو کم کرے گا بلکہ ڈیٹا کی حفاظت میں بھی اِضافہ کرے گا اور محکمہ کے اندر فیصلہ سازی کے تیز تر عمل کو آسان بنائے گا۔کمشنر سیکرٹری موصوفہ نے جموں و کشمیر کے یو ایل بیز میں پہلی بار شروع کی گئی جی آئی ایس میپنگ پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے میونسپل ائیریا و زون ، لینڈ یوز ، سڑک اور سٹریٹ نیٹ ورک ، واٹر سپلائی پمپنگ سٹیشن ، سیور ٹریٹمنٹ پلانٹس ، تالاب اور پانی کی جھیلوں ، بس شیلٹروں ، سیل فون ٹاوروں کے علاوہ ہورڈنگوں اور ڈمپنگ گراؤنڈس سمیت تمام موضوعاتی پرتوں کی تفصیلات طلب کیں۔ اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اِس ڈیٹا کو شہری منصوبہ بندی ، کمیونٹی ڈیولپمنٹ ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور گتی شکتی پورٹل پر ڈیٹا کو اَپ ڈیٹ کرنے کے لئے اِستعمال کریں۔مندیپ کور نے اَفسران سے کہا کہ وہ آئی ٹی ، جے کے جی اے محکمہ کے ساتھ مل کر پراپرٹی سروے کے عمل کو تیز کریں۔ اُنہوں نے تمام میونسپل خدمات کے لئے مربوط ویب سلوشن کی عمل آوری پر متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ جموں میونسپل کارپوریشن اور جموں سمارٹ سٹی پروجیکٹ اَفسران کے ساتھ آگے بڑھنے کے لئے تال میل کریں۔کمشنر سیکرٹری نے ورک فلو کی کارکردگی کو بڑھانے ، کاغذی کارروائی کو کم کرنے اور یو ایل بیز کے زیادہ ذمہ دار اور شفاف کام کو یقینی بنانے کے لئے ٹیکنالوجی کو اَپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے شہری بلدیاتی اِداروں کے لئے مالی استحکام کو یقینی بنانے کے لئے ریونیو میں اِضافے کی مؤثر حکمت عملی پر عملانے کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔ اُنہوںنے آمدنی کے ذرائع کو بڑھانے کے لئے متعدد اِختراعی اَقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔کمشنر سیکرٹری نے صفائی ستھرائی کے مسائل اور کوڑا کرکٹ جمع کرنے کے عمل کو آسان بنانے کے لئے ہدایت دی کہ گھر گھر جا کر کوڑا کرکٹ کو صد فیصد یقینی بنایا جائے کیوں جمع کرنے اور ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی خریداری مکمل ہوچکی ہے اوریو ایل بیز کے اندر تمام پرائمری کلیکشن پوائنٹ کو ہٹانے کے طریقہ کار کو جلد حتمی شکل دی جائے گی تاکہ بِن فری شہر بنائے جاسکیں ۔ اِس کے علاوہ پروسسنگ کی سہولیات کو فعال بنایا جاناجائے تاکہ ویسٹ جنریشن اور پروسسنگ کے فرق کو کم کیا جا سکے۔کمشنر سیکرٹری نے رسپانسبل سینی ٹیشن اَتھارٹی (آر ایس اے) کی جانب سے کئے جانے والے کام اور یو ایل بی ہیڈ کوارٹرز میں ایمرجنسی رسپانسبل سینی ٹیشن یونٹ (ای آر ایس یو) کے قیام کے حوالے سے تمام مسائل حل کرنے کی ہدایت دی۔ اُنہوں نے کہا کہ عوام کی شکایات اَزالے کے لئے ہر ای آر ایس یو سے چوبیس گھنٹے منسلک ہیلپ لائن کو فعال بنایا جائے۔اُنہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ تمام شراکت داروں کو شامل کرتے ہوئے مشترکہ نقطہ نظر سے چیلنجوں اور مطلوبہ نتائج سے نمٹنے کے لئے جوش و جذبے اور لگن کے ساتھ کام کریں۔اِس سے قبل ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز جموں نے مختلف پروجیکٹوں کی کامیاب تکمیل پر زور دیتے ہوئے آرگنائزیشن کی کامیابیوں اور سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔میٹنگ میں ڈائریکٹر فائنانس ایچ اینڈ یو ڈی ڈی ، جوائنٹ ڈائریکٹر ( پی اینڈ ایس ) ایچ یو ڈی ڈی ، ڈپٹی ڈائریکٹر اور محکمہ کے دیگر اَفسران و ملازمین نے شرکت کی۔