سرینگر//سابق بیرو کریٹ اور مصفف خالد بشیر احمدکی تصنیف’Exposing the Myth behind the Narrative:KASHMIR‘(کشمیر۔۔۔بیانیہ کے پس پردہ خرافات کی افشائی) کی رسم رونمائی آج انجام دی جارہی ہے ۔اس سلسلے میںبعد دوپہر2بجے ایس پی کالج سرینگر کے آڈیٹوریم میں آزادی تحریرکے حامل گروپ ’قلم بردار ‘ کے اہتمام سے ایک تقریب کا انعقاد ہورہا ہے ۔تقریب کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر عبدالقیوم رفیقی کریں گے جبکہ سینئر صحافی محمد سعید ملک کتاب اور مصنف کا تعارف کرائیں گے۔اس موقعہ پرخالد بشیر احمد کتاب کے کچھ اوراق پڑھیں گے جبکہ شہناز بشیر ،طارق بٹ اور نصیر احمد گنائی کتاب پر تبصرہ کریں گے۔سرکردہ صحافی یوسف تقریب کے آخر پر شکریہ کی تحریک پیش کریں گے۔