ڈھاکہ//بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) اپنی صدر اور ملک کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاکو بدعنوانی کے ایک معاملہ میں سات سال قید کی سزا سنائے جانے کے خلاف منگل کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ بی این پی کے جنرل سکریٹری مرزا فخرالاسلام عالمگیر نے پیر کو یہاں بي این پی نیا پلٹن کے مرکزی دفتر پر منعقد پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا۔ مسٹر عالمگیر نے کہا دھرنا و مظاہرہ کا پروگرام تمام اضلاع، شہروں اور میٹروپولیٹن شہر میں کیا جائے گا۔ مسٹر عالمگیر نے کہا کہ محترمہ ضیا کو حکومت کے اشارے پر غیر قانونی طور پر مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنائی گئی ہے تاکہ ان کو آنے والے عام انتخابات میں سیاست سے دور رکھا جا سکے ۔ انہوں نے کہا اس کیس میں محترمہ ضیا کو انصاف نہیں ملا۔ قابل غور ہے کہ ڈھاکہ کی ایک مقامی عدالت نے پیر کو محترمہ خالدہ ضیا اور تین دیگر کو ضیا چیریٹیبل ٹرسٹ میں بدعنوانی کے الزام میں سات سال کی قید بامشقت کی قید کی سزا سنائی ہے ۔