Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

خارجی خطرات اپنی جگہ ،داخلی چیلنج بھی کچھ کم نہیں

Towseef
Last updated: December 12, 2022 1:57 am
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

8دسمبر کوجموں میں ڈوگرہ صدرسبھا کی جانب سے منعقدہ پیغام امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جموںوکشمیر یونین ٹریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ دنیا میں جس طرح اتھل پتھل چل رہی ہے ،اُس نے امن کے آفاقی پیغام کو مزید مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھانے کی ضرورت کو دو چند کردیا ہے ۔انہوںنے تاہم افسوس کا اظہار کیا کہ ایک ایسے وقت جب دنیا میں ہر کوئی امن کے فروغ کیلئے کوشاں ہے ،ہم امن کے لئے نئے خطرات کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور پڑوسی ملک کی طرف سے برآمد کی جانے والی دہشت گردی ان میں سے ایک ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ ہم دہشت گردی کے خطرے سے مضبوطی سے نمٹ رہے ہیں اور اپنی سرزمین سے اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پُراعتماد ہیں۔منوج سنہا کا مزید کہناتھا کہ سماجی ترقی اور لوگوں کی خواہشات صرف امن کی حالت میں ہی پوری ہو سکتی ہیںاور معاشرے کے ہر طبقے کو تنازعات کی فضولت اور امن، ہم آہنگی اور بھائی چارے کی افادیت کو سمجھنا چاہئے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ چونکہ ہندوستان نے اگلے ایک سال کے لئے جی 20 کی صدارت سنبھال لی ہے، ہمارے ثقافتی ورثے میں شامل امن، دوستی اور تعاون کا پیغام دنیا کے لئے رہنما اصول بننا چاہئے۔پیغام امن کانفرنس سے لیفٹیننٹ گورنر کی تقریر حرف بہ حرف حقیقت پر مبنی تھی۔اس حقیقت سے کون انکار کرسکتا ہے کہ دنیا میں اس وقت اب سب سے زیاد ہ کسی چیز کی ضرورت ہے ،وہ امن ہی ہے کیونکہ دنیا سمجھ چکی ہے کہ امن کے بغیر انسانی ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ہے ۔امن اور خوشحالی ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہے ۔ظاہر ہے جب فضاء پر امن ہو اور لوگوں کو سکون میسر ہو تو انسانی و دیگر وسائل کو بنی نوح انسان کی فلاح و بہبود کیلئے صرف کیاجاسکتا ہے تاہم جس طرح نام نہاد اور اَن دیکھے خطروں کی آڑ میں پوری دنیا میں سامان حرب و ضرب کی دوڑ لگی ہوئی ہے ،وہ قطعی انسانی نسل کے مفاد میں نہیں ہے ۔آج دنیا کی حکومتیں انسان کو تباہی سے دوچار کرنے کیلئے سامان ِ حرب و ضرب خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں لیکن بھوک و افلاس کے ستائے انسان کا معیار حیات بہتر بنانے کو ترجیح نہیں مل پارہی ہے کیونکہ ہم نے اپنی ترجیحات کو ہی خلط ملط کردیا ہے۔بلا شبہ امن کو خطرات لاحق ہیں اور وہ خطرا ت جتنے خارجی ہیں،اُتنے ہی داخلی بھی ہیں۔اس سے کسی کو انکار نہیںکہ ہمیں خارجی محاذ پر ایک خطرات کا سامنا ہے تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ داخلی سطح پر حقیر مفادات کیلئے ہم نے سماج میں اتنی پولرائزیشن کر دی ہے کہ اب ہمارے سماج کا ایک طبقہ دوسرے طبقہ کے خلاف برسر پیکار ہے اور ایک دوسرے کا وجود کسی کو برداشت نہیں ہوپارہا ہے۔جہاں تک خارجی خطرات کا تعلق ہے تو اس ضمن میں یوٹی اور مرکزی حکومت میں ٹھوس کارروائی کررہی ہے جس کا عوامی سطح پر خیر مقدم بھی کیاجارہا ہے کیونکہ لوگ بھی غیر یقینی صورتحال سے عاجز آکر اب ترقی و خوشحالی یقینی بنانے کیلئے امن و استحکام چاہتے ہیں۔عوام کے فعال تعاون سے ایسے لگ رہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب جموںوکشمیر سمیت پورے ملک میں امن کی فضائیں پوری آب و تاب کے ساتھ قائم ہونگیں اور لوگ امن کی نعمت سے مستفید ہونگے تاہم ہمیں داخلی سطح پر اُن خطرات سے نمٹنا ہوگا جو ملک میں بھائی چارہ کی فضاء کیلئے خطرہ بن چکے ہیں۔کشمیر سے لیکر کنیاکماری تک ملک میں جس طرح ایک خوفناک فضا قائم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،وہ قطعی ملک کے مفاد میں نہیں ہے ۔مختلف طبقات کے مابین مکمل ہم آہنگی اور بھائی چارہ ہی اس ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے اور یہی طاقت اب تک بیرونی ریشہ دوانیوں کے باوجود اس ملک کوعظمت کی بلندیوں تک لے پائی ہے تاہم اب جس طرح کچھ نادان لوگ فقط اپنے حقیر مفادات کیلئے اس انمو ل نعمت کو غارت کرنے پر تلے ہوئے ہیں،وہ قطعی کوئی خوش کن رجحان نہیں ہے اور اس کا سماج کے تمام طبقات کو بلا لحاظ مذہب و ملت تدارک کرناہی پڑے گاورنہ کہیں ایسا نہ ہوکہ ہم بیرونی خطرات کا ہی راگ الاپتے رہیں گے اور اندرونی خطرہ کچھ اس طرح سر اٹھائے گا کہ پھر اس کی سرکوبی ناممکن بن جائے گی۔امید ہے کہ ارباب بست وکشاد بیرونی خطرات سے نمٹنے کے دوران ہم آہنگی و بھائی چارہ کو درپیش اندرونی خطرہ کو بھی صرف نظر نہیںکرینگے اور اس کا بھی وقت رہتے تدارک کریں گے تاکہ ہمارا ملک کو ترقی و خوشحالی کے سفر میں عالمی رہبری کے دیرینہ خواب کی حقیقی تعبیر مل سکے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
سرینگرمیں متحدہ مجلس علماء کا اہم اجلاس منعقد، فرقہ وارانہ اشتعال انگیزیوں کے تدارک کے لیے پینل قائم
تازہ ترین
وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کا ڈوڈہ سڑک حادثے پر اظہارِرنج
تازہ ترین
ڈوڈہ ضلع میں ایک اور سڑک حادثہ میاں بیوی زخمی، جی ایم سی ڈوڈہ منتقل
تازہ ترین
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بون اینڈ جوائنٹ اسپتال سرینگر میں 120 بستروں پر مشتمل نئے آرتھوپیڈک بلاک کا افتتاح کیا
تازہ ترین

Related

اداریہ

! خستہ حال سڑکیں اورحکومتی دعوے

July 14, 2025
اداریہ

! پانی کی قلت اور ناصاف پانی کا استعمال

July 13, 2025
اداریہ

! ماحولیاتی تباہی کی انتہا

July 11, 2025
اداریہ

زرعی اراضی کا سکڑائوخطرے کی گھنٹی !

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?