بنگلور//کورونا وائرس 'کووڈ -19' وبا کے دوران ملک گیر لاک ڈاؤن کے پیش نظر غریب اور تارک وطن کارکنان کی مدد کے لیے ہندستانی خاتون ہاکی ٹیم نے 20 لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم اکٹھا کی ہے ۔ہندستانی خاتون ہاکی ٹیم نے 1000 لوگوں کے کھانے کا انتظام کرنے کے لئے یہ پہل کی تھی۔ٹیم نے 18 دن کے فٹنس چیلنج کو 17 اپریل کو شروع کیا تھا اور پہلے چار دنوں میں ہی سات لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم جمع کر چکی تھی۔یہ کراؤڈ فنڈنگ 3 مئی تک جاری رہنی تھی جو گزشتہ لاک ڈاؤن کا آخری دن تھا۔اگرچہ لاک ڈاؤن کو 17 مئی تک کے لئے بڑھا دیا گیا ہے ۔ٹیم نے لوگوں کو '20 پش اپس اور 20 ڈپس 'کرنے کا چیلنج دیا تھا۔ چیلنج تین مئی کو ختم ہوا۔