جموں//غیر قانونی شراب کی خرید و فروخت کے خلاف شروع کی گئی مہم کے تحت ہفتہ کے روز بشناہ پولیس نے چک ہاسل گائو ں میں ایک خاتون کے قبضہ سے شراب کی 53فروٹیاں ضبط کر لیں، اس سلسلہ میں پولیس تھانہ بشناہ میں آبکاری ایکٹ کے تحت معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرآر سی کوتوال اور ایس ڈی پی او سریندر کمار چودھری کی نگرانی میں یہ کارروائی کی گئی۔