سرینگر//الہی باغ میں گزشتہ روز دریائے جہلم میں چھلانگ مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والی خاتون کے لواحقین نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نعش کی تلاش میں اُن کی مدد کریں ۔معلوم رہے کہ الہی باغ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے 5مئی کو زینہ کدل اولڈ بریج سے ریائے جہلم میں چھلانگ مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا تھا اگرچہ اس دوران مذکورہ خاتون کے لواحقین پچھلے کئی روز سے لاش کی تلاش میں لگے ہوئے ہیں تاہم انہیں ابھی تک کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے جس کے سبب وہ سخت پریشان ہیں ۔لواحقین نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ لاش کی تلاش کیلئے بڑے پیمانے پر سرچ اپریشن شروع کرنے کے اقدمات کئے جائیں تاکہ لاش کو برامد کیا جا سکے ۔