عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے ڈیڈھ پیٹھ علاقہ میں اتوار کی دوپہر کو خاتون نے دریا میں چھلانگ ماکر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔پولیس نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ دوپہر کو ایک خاتون فہمیدہ بیگم زوجہ غلام قادرساکنہ رہال اندروال چھاترو عمر45سال نے ڈیڈھ پیٹھ کے مقام پر دریا چناب میں چھلانگ لگادی جسکے بعد پولیس و مقامی لوگوں نے بچائو کاروائی عمل میں لائی اور اسکی نعش کو دریا سے نکال لیاگیا۔اگرچہ فوری طور پتہ نہ چل سکا کہ کن وجوہات سے خاتون نے چھلانگ لگائی۔پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیااور تحقیقات شروع کردی ہے۔