Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا ؓ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 30, 2020 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
10 Min Read
SHARE
 پیغمبر آخر الزماں حضرت محمدمصطفی ؐ کی نورچشم بیٹی اور شیر خدا حضرت علی ؓ کی اہلیہ حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنھماکا یوم وفات3رمضان المبارک کو منایاگیا۔حضرت فاطمہؓ کی وفات 3 رمضان المبارک 11ہجری میں واقع ہوئی اور آپ جنت البقیع میں مدفون ہیں۔ آپ کی مبارک ذات میں اللہ نے کئی غیر معمولی نسبتیں جمع فرمائیں تھیں۔ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے لاڈلی اور چہیتی بیٹی بھی ہیں، حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی زوجہ بھی اور حسنین کریمین کی والدہ بھی۔اور آپ کو اللہ نے امت مسلمہ کی جملہ خواتین کیلئے اسوہ یعنی نمونہ کے طور پر نمایاں فرمایا۔
آپ کو فاطمہ، بتول، زھرا، طاہرہ، سیدۃ النسا ء کے ناموں سے یاد کیا جاتا ہے۔روایات کے مطابق فاطمہ آپ کو اس لئے کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن آپ کو مع اولاد آتش دوزخ سے دور رکھے گا۔ایک حدیث میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا دستور تھا کہ جب حضرت فاطمہ آتیں تو آپ کھڑے ہوجاتے اور ہاتھ پکڑ کر جبین مبارک پر بوسہ دیتے اور اپنے پاس بٹھاتے اور اسی طرح جب کبھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم فاطمہ کے پاس تشریف لاتے تو وہ تعظیم کے لئے اٹھ کھڑی ہوتیں اور استقبال کے لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ پکڑتیں اور اپنی جگہ بٹھاتیں۔ زہرہ، ذکیہ، راضیہ اور بتول حضرت سیدہ کے القاب سے ہیں۔بتول آپ کو اس لئے کہتے ہیں کہ آپ علائق دنیا سے منقطع تھیں۔ حضرت سیدہ علم، عمل ، روحانیت اور اخلاق میں خواتین عالم سے منقطع تھیں اور اپنی نورانیت اور پاکیزگی کی وجہ سے آپ زہرہ کہلائیں۔جب آپ جوان ہوئیں تو حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے درخواست کی تو آپ نے فرمایا کہ مرحبا و اہلاً۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت فاطمہ سے بات کی، وہ خاموش رہیں۔ پھر آپ نے حضرت علی سے فرمایا کہ تیرے پاس کچھ ہے؟ انہوں نے عرض کیا کہ ہاں گھوڑا اور زرہ ہے۔فرمایا ، گھوڑا جہاد کے لئے ضروری ہے، زرہ بیچو۔ انہوں نے 480 درہم کے عوض زرہ بیچی۔ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے خرید کر قیمت ادا کرکے زرہ بھی واپس کر دی۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے درہم اپنے پاس رکھے۔پھر ایک مٹھی درہم لے کر حضرت بلال کو دئے اور فرمایا کہ اس کی خوشبو لے آؤ۔اور اہل بیت سے فرمایا کہ فاطمہ کا سامان تیار کرو۔ چناچہ ایک چارپائی اور بستر بنایا گیا۔ امام احمد نے روایت کیا ہے کہ ایک کملی، ایک مشک، اور ایک چمڑے کا تکیہ بھی سامان میں شامل تھا۔چار سو مثقال چاندی مہر قرار پایا۔ آپ کا نکاح بھی روایات کے مطابق خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی ؓ کے ساتھ مقرر فرمایا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود خطبہ نکاح پڑھا اور برکت کی دعا فرمائی۔
حضرت علی ؓسے جب پوچھا گیا کہ انہیں کیسی شریکِ حیات ملی ہیں تو آپ نے فرمایا العون علی العبادۃ یعنی عبادتِ باری تعالیٰ میں بہت زیادہ معاون۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کے بارے میں فرمایا تھا:"فاطمہ میری لخت جگر ہے، جس نے اسے ناراض کیا اس نے مجھے ناراض کیا" پیغمبر اسلام کی لخت جگر ہونے کے باوجود آپ کے پاس کوئی خادمہ نہ تھیں، اس لئے گھر کا کام مثلاً پانی لانا اور دانے پیسنا وغیرہ آپ خود کیا کرتی تھیں حتیٰ کہ آپ انتہائی تھک جاتی تھیں اور کام کے آثار آپ کے ہاتھوں اور کاندھوں پر پڑتے۔ آپ کے شوہر حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم یہ سب کچھ دیکھ کر رنجیدہ ہوتے، لیکن کچھ نہ کر سکتے تھے، اسی طرح وقت گزرتا رہا، لیکن حضرت فاطمہ کی زبان پر کبھی حرف شکایت نہ آیا، کیونکہ جس طرح وہ نشست و برخاست اور چال ڈھال میں اپنے والد محترم جیسی تھیں اسی طرح اپنے والد محترم والے اخلاق کی بھی حامل تھیں۔
حضرت فاطمہ کی وفات 3 رمضان المبارک 11ہجری میں واقع ہوئی اور آپ جنت البقیع میں مدفون ہیں۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت فاطمہ اپنی تمام صاحب زادیوں سے زیادہ عزیز تھیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات سے پہلے ہی آپ کو بشارت دی تھی کہ میری وفات کے بعد سب سے پہلے مجھ سے تم ملو گی۔ اس خوشخبری سے آپ کو مسرت ہوئی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے انتقال کی خبر سن کر ان کو جو صدمہ ہوا تھا، اس کی بہت کچھ تلافی ہوگئی۔چناچہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے تھوڑے ہی عرصے بعد حضرت فاطمہؓ نے بھی انتقال فرمایا۔آپ عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا پیکر تھیں۔ 
آپ سے مروی 18 احادیث محدثین نے روایت کی ہیں۔اگر آپ کے نقوش سیرت کو دیکھیں تو بچپن سے ہی آپ کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک رہنے کا موقع عنایت ہوا۔ بچپن میں ہی آپ کی والدہ کا انتقال ہوا اور آپ پر جیسے مصیبتوں کا پہاڈ ٹوٹ پڑا۔ روایات میں درج ہے کہ جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم حضرت خدیجہ کی تدفین سے لوٹے تو سیدہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: 'میری امی کہاں ہیں؟' آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تسلی دیتے ہوئے فرمایا: ' آپ کی امی اللہ کے پاس چلی گئیں۔'
ابن اسحاق اپنی سیرت میں لکھتے ہیں کہ کافروں نے جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سر مبارک پر کیچڑ ڈال دیا تو آپ ان کے سر مبارک کو دھوتی تھیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے:بیٹی صبر کرو ، اللہ جلد ہمیں ان سے مامون کرے گا'۔ آپ نے دین کے رستے میں آنے والے مصائب پر بے مثال صبر و استقامت کا مظاہرہ کیا۔آپ نے اپنے والد کے ساتھ نہ صرف ہر دکھ برداشت کیا بلکہ شعب ابی طالب کے سماجی بائیکاٹ میں بھی تین سال تک صعوبتیں برداشت کرتی رہیں۔ 
حضرت ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا فرماتی ہیں:'میں نے فاطمہ سے زیادہ معمولات زندگی میں کسی کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے مشابہ نہیں پایا'۔آپ زیب وزینت سے پرہیز کرتی تھیں اور آپ کی شخصیت پر حیا، پاکدامنی، تقوی اور طہارت کا غلبہ تھا۔ آپ کی پاک سیرت مسلم خواتین کیلئے اسوہ کاملہ کا درجہ رکھتی ہے۔آپ کی زندگی کا مقصد ہی رضائے الٰہی کا حصول تھا اور دینی اقدار پر تعامل آپ کا وطیرہ رہا۔ علامہ اقبال نے خوب فرمایا ہے:
مزرع تسلیم را حاصل بتول
مادراں اسوہ کامل بتول
یعنی تسلیم و رضا کی کھیتی کا حاصل حضرت بتول ہیں اور امت کی ماؤں کے لئے کامل نمونہ آپ ہی کی مبارک ذات ہے۔
آں ادب پروردہ صبرورضا
آسیا گردان ولب قرآن سرا
آپ صبر و رضا کے آداب سے آراستہ تھیں ، ہاتھ سے چکی پیستی تھیں اور لب پر قرآن کی تلاوت جاری ہوتی تھی۔ آپ کی نظر میں گھر جہادِ زندگانی میں عورت کا مورچہ ہے اور علامہ عبد الحق محدث دہلوی کے مطابق گھریلو تقسیمِ کار کا نظام آپ ہی کی بدولت امت کو ملا ہے کیونکہ حضرت علی ؓباہر کے کام انجام دیتے تھے اور آپ گھر کا اندرونی نظام سنبھالتی تھیں۔
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنھا کی سخاوت کا یہ عالم تھا کہ راہ خدا میں سب کچھ نچھاور کرنے کا جذبہ رکھتی تھیں۔خود فاقہ کشی کی زندگی بسر کرتی تھیں مگر دوسروں کو خوب کھلاتی پلاتی تھیں۔ایک بار ایک شامی خاتون نے دربار رسولؐ میں حاضر ہوکر کچھ تحائف حضرت فاطمتہ الزہراؓ کی خدمت میں پیش کئے، آپ ؓنے لے کر فوراً غرباء ، فقراء اور مساکین میں تقسیم فرما دئے۔آپؓ غیبت اور تعصب سے پاک و صاف تھیں اور اخلاقِ حسنہ آپ کی شخصیت کا جزوِ لاینفک تھے۔حضرت سیدہؓ کی ذات ہر دور کی خواتین کیلئے مشعل راہ ہے اور اس سے مستفید ہونا ہر دور کی ضرورت ہے۔ آج جبکہ ماڈرن عورت مغربی طرز زندگی کی دلدادہ ہے اور وہ اسلامی اقدار کو پاؤں کی زنجیر سمجھتی ہے اور یوں فحاشی، عریانی اور نفسانیت و شہوانیت کی منڈی کی رونق بنتی جا رہی ہے ،ایسے میں ضرورت اس بات کی ہے کہ وہ اسوہ زھراء ؓ کو اپنا کر دین ودنیا کی کامیابیاں حاصل کرنے کا پروانہ حاصل کرے کیونکہ:
کر بلبل و طاوس کی تقلید سے توبہ
بلبل فقط آواز ہے، طاوس فقط رنگ  
(انگلش لیکچرار ، ہائرسکینڈری سکول واگر بڈگام)
رابطہ :  9858064648)

 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کشمیر اور جموں کے کئی علاقوں میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کا امکان
تازہ ترین
سپریم کورٹ نے آدھار کو شناختی ثبوت کے طور پر قبول نہ کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوال اٹھایا
برصغیر
آدھار کارڈ شہریت کا ثبوت نہیں: الیکشن کمیشن آف انڈیا
برصغیر
جموں کشمیر اپنی پارٹی کا ضلع ترقیاتی کمیشنر سرینگر کے نام مکتوب ، 13جولائی کو مزار شہداء پر فاتحہ خوانی کی اجازت طلب کی
تازہ ترین

Related

گوشہ خواتین

دلہنیںایک جیسی دِکھتی ہیں کیوں؟ دورِ جدید

July 10, 2025
گوشہ خواتین

نکاح اور منگنی کے بدلتے رنگ ڈھنگ رفتارِ زمانہ

July 10, 2025
گوشہ خواتین

اچھی بیوی! | گھر کے تحفظ اور وقار کا ذریعہ دہلیز

July 10, 2025
گوشہ خواتین

بہو کی سوچ اور سسرال کا کردار؟ گھر گرہستی

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?