سرینگر//طالبات نے پرے پورہ اور حیدر پورہ سے خواتین کیلئے بس سروس چالو کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔پرے پورہ اور اسکے گرد و نواح میںمختلف کوچنگ مراکز میں زیر تعلیم طالبات نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہیں صبح سویرے گھروں سے نکل کر کونگ مراکز کا رخ کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کوچنگ کلاس ختم کرنے کے بعد جب وہ سنٹروں سے باہر آتی ہیں تومسافر گاڑیوں میں زبردست بھیڑ ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ گاڑیوں میں سوار نہیں ہو پاتی ہیں جس کی وجہ سے وہ سکول دیر سے پہنچ جاتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صبح 9بجے سے 10بجے تک حیدر پورہ اور دیگر علاقوں سے لال چوک جانی والی مسافر گاڑیاں کچھا کھچ لوگوں نے بھری ہوتی ہیں ۔انہوں نے ضلع انتظامیہ سرینگر اور ایس آر ٹی سی حکام سے اپیل کی ہے کہ پرے پورہ ،حیدر پورہ اور ملحقہ علاقوں کیلئے صبح کے اوقات لیڈیز بس سروس شروع کی ہے ۔