سرینگر// ائے پی ایس ٹیکنالوجی دہلی کی طرف سے سرینگر کے حیدر پورہ میں جی ایس ٹی سے متعلق ایک سمینار منعقد ہوا،جس میں اشیاء و خدمات ٹیکس کو آسان بنانے سے متعلق تفصیلات بیان کی گئی۔سمینار کا بنیادی مقصد عام لوگوں کو جی ایس ٹی سہولیات اور حل سے متعلق بیداری فرہم کرنی تھی،جبکہ سمینار میں بتایا گیا کہ جموں کشمیر میں اشیاء و خدمات کی بیداری اور جانکاری کیلئے بہت کم تفصیلات اور تربیت فرہم کی گئی۔سمینار میں سماج کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ لوگوں اور تجارت پیشہ افراد نے شرکت کی۔سمینار کے دوران ڈائریکٹر ائے پی ایس ٹیکنالوجی دہلی اجے شرما نے نے اشیاء و خدمات ٹیکس کے آسان بنانے سے متعلق جانکاری فراہم کی۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ریاست کے دیگر حصوں میں اسی طرح کے سمیناروں کا انعقاد کیا جائے گا۔سمینار میں ایس ایم ای کے آشو توش اپھادئے نے جی ایس ٹی کے قواعد و ضوابط پر روشنی دالی جبکہ شرکاء کی طرف سے اٹھائے گئے سولات کا جواب دیا۔