حیدرآبادی بریانی ہم سب کو بہت پسندہے۔اس کی خوشبوتو ہماری بھوک میں اضافہ کردیتی ہے۔آئیے آپ کو گھر میں حیدرآبادی بریانی بنانے کی ترکیب بتاتے ہیں۔
اجزاء :
ایک کلوگرام چکن ،باسمتی چاول۔ آدھ کلو،گرم مصالحہ ثابت۔ دو کھانے کے چمچ،لہسن اور ادرک کا پیسٹ۔ دو کھانے کے چمچ،پیاز برائون ۔دو کپ،پودینے کے پتے،دہی۔ دو کپ،ہلدی پائوڈر۔ ایک چمچ،نمک ۔حسب ذائقہ،کشمیری مرچ ۔ایک کھانے کا چمچ،تیل۔پانچ کھانے کے چمچ،زعفران اور دودھ۔تھوڑاسا۔
ترکیب:
گوشت کو دھو کر اس میں مصالحہ جات اور دہی ڈال کر اسے فریج میں ساری رات رکھا رہنے دیں تا کہ مصالحہ جات گوشت میں رچ بس جائیں۔پانی میں نمک ڈال کر چاول اس میں اس حد تک ابالیں کہ وہ آدھے کچے رہیں۔اس کے بعد پیاز کو آدھا برائون کر کے گوشت میں ڈالیں اور پکالیں۔اس کے بعد اس پر چاولوں کی تہہ لگائیں اور ساتھ ہی پودینے کے پتے بھی ڈالیں۔پھر دودھ میں زعفران کو حل کر لیں اور اسے ہانڈی میں ڈال دیں۔اس کے بعد ہانڈی کو بند کردیں اور 45منٹ تک دم دیں۔انتہائی مزیدارحیدرآبادی بریانی تیار ہے۔