گاندربل //محلہ حیات نگر تولہ مولہ کی اندرونی سڑک سینٹرل یونیورسٹی کے کام کاج کی بدولت خستہ حالی ہے۔جگہ جگہ کھڈ پیداہونے کی وجہ سے چلنے پھرنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ سڑک نہ صرف محلہ کے لوگوں کے لئے بلکہ گاو¿ں کے زمینداروں کیلئے بھی ناقابل استعمال بنی ہوئی ہے۔سکول جانے والے طالب علموں کے لئے بھی یہ سڑک کسی عذاب سے کم نہیں ۔حیات نگر کے ایک مقامی شہری فیاض احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ روزانہ اس سڑک پر سینکڑوں ٹپر سینٹرل یونیورسٹی کی تعمیر کیلئے مٹیریل لے جاتے ہیں لیکن سڑک کی مرمت پر کوئی دھیان نہیں دیا جارہا ہے۔مقامی لوگوں نے سرکار سے مطالبہ کیاکہ سڑک کو آمدورفت کے قابل بنایا جائے ۔