نئی دلی//خوراک ، شہری رسدات و امور صارفین اور قبائلی امور کے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے نئی دلی میںبین الاقوامی یوم صارفین کے تقریبات میں ریاست جموں وکشمیر کی نمائندگی کی۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے وزیر نے آن لائن مصنوعات فروخت کرنے والوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیاجو صارفین کو غیر معیاری مصنوعات بیچ کر دھوکہ دیتے ہیں۔تقریب کی صدارت مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے انجام دی جس میں ہندوستان بھر سے آئے ہوئے معززین نے شرکت کی ۔چودھری ذوالفقار علی نے جموں وکشمیر کی نمائندگی کرتے ہوئے ” میکنگ ڈیجیٹل مارکیٹ پلیسزفیریئر “ کے موضوع پر تقریر کی۔