سرینگر//حکومت ہند کے جموں کشمیر میں حقوق انسانی کی پامالیوں پر مباحثے پر انکار کے خلاف گمشدہ افراد کے لواحقین کی تنظیم’’ائے پی ڈی پی‘‘ نے سرینگر میں احتجاج کرتے ہوئے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ8ہزار لاپتہ ہوئے افراد کی باز یابی میں نا کامی ہوچکی ہے۔ لاپتہ افراد کے اقرباء کی جماعت’’ائے پی ڈی پی‘‘ نے جمعرات کو پریس کالونی میں خاموش احتجاجی دھرنا دیا۔احتجاجیوں جن میں زیادہ تر خواتین شامل تھیں،نے اپنے ہاتھوں میں گمشدہ ہوئے افراد کی تصاویر اٹھائی رکھیں تھیںاور سبز و سیاہ رنگ کی پٹیاں باندھی تھیں۔احتجاجی مظاہرے کے دوران رقعت آمیز مناظر بھی دیکھنے کو ملے جبکہ اپنے لخت ہائے جگروں کی گمشدگیوں کی داستان بیان کرتے ہوئے کئی خواتین کی آنکھیں نم ہوگیں۔ائے پی ڈی پی کی ترجمان طاہرہ بیگم نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا’’ جموں کشمیر میں جبری طور پر لاپتہ افراد اس قدر وسیع ہے کہ ریاست میں بشری حقوق کی پامالیوں پر بحث سے انکار ہورہا ہے‘‘۔انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت دانستہ طو رپر جبری طور پر لاپتہ کئے گئے افراد کا پتہ لگانے کیلئے تحقیقات نہیں کر رہی ہے اور نہ ہی اس میں ملوث افراد کو جوابدہ بنایا جا رہا ہے۔